ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں کووڈ۔19 سے اب تک 1ہزار دو سو 81 لوگوں کی موت، سب سے زیادہ پٹنہ میں ہوئی اموات

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے وقت کورونا وائرس نہیں تھا اب کورونا وائرس پھر سے آگیا ہے۔ عام لوگوں کو اب کورونا وائرس سے بچاؤ کو لیکر سمجھانا اور گائیڈ لائنس پر عمل کروانا حکومت کے لئے ایک چیلینج بن رہا ہے لیکن ان تمام باتوں سے الگ کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غیر مناسب نہیں ہوگا کہ لوگوں کو کورونا وبا سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

  • Share this:
بہار میں کووڈ۔19 سے اب تک 1ہزار دو سو 81 لوگوں کی موت، سب سے زیادہ پٹنہ میں ہوئی اموات
بہار میں کورونا ایک بار پھر سے بڑھ رہا ہے۔

بہار میں کورونا ایک بار پھر سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز سات لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ اب تک کورونا سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ایک ہزار دو سو 81 ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ موت پٹنہ میں ہوئی ہیں۔ اب تک پٹنہ میں تین سو 32 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ نئے پانچ سو 71 مریض ملے ہیں حالانکہ رکوری کا شرح 97.12 فیصدی ہے۔ مانا جارہا تھا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ رک جائےگا لیکن لوگوں میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کا خوف قائم ہوگیا ہے۔


ادھر حکومت کی جانب سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا بار بار دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی ریاست کے اسپتالوں کو کورونا کے معاملے پر ہمیشہ الرٹ رہنے کی بات کہی گئ ہے لیکن اسپتالوں میں کورونا کے علاج کا معاملہ ابھی بھی بہت بہتر نہیں ہے۔ محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کو ہر قیمت پر روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ساتھ ہی کورونا سے لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن اقدامات کیاگیا ہے۔


محکمہ صحت نے عام لوگوں کو بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی اس مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ ادھر کورونا وائرس کے موجودہ مسئلہ کے بعد بھی لوگ کورونا وائرس گائیڈ لائنس کو پوری طرح سے فالو نہیں کررہے ہیں۔ عام لوگوں کا کہنا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے وقت کورونا وائرس نہیں تھا اب کورونا وائرس پھر سے آگیا ہے۔ عام لوگوں کو اب کورونا وائرس سے بچاؤ کو لیکر سمجھانا اور گائیڈ لائنس پر عمل کروانا حکومت کے لئے ایک چیلینج بن رہا ہے لیکن ان تمام باتوں سے الگ کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غیر مناسب نہیں ہوگا کہ لوگوں کو کورونا وبا سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 04, 2020 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading