ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں مسجد کی جانب سے بغیر کسی تفریق کے مریضوں کو دی جا رہی ہے مفت آکسیجن

ممبئی کی پھول گلی مسجد کے ذریعے ایسے مریضوں کو آکسیجن سلینڈر دے کر ان کی مدد کی جا رہی ہے جب انہیں اس کی سخت ضرورت ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں مسجد کی جانب سے بغیر کسی تفریق کے مریضوں کو دی جا رہی ہے مفت آکسیجن
ممبئی کی پھول گلی مسجد کے ذریعے ایسے مریضوں کو آکسیجن سلینڈر دے کر ان کی مدد کی جا رہی ہے جب انہیں اس کی سخت ضرورت ہے۔

ممبئی:پورا ملک کورونا (Covid-19 pandemic) کی زد میں ہے۔ ہر جانب کورونا وائرس نے اپنا قہر برپا کر رکھا ہے ایسے میں حالات تشویشناک بنی ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں بڑھتی ہوئی کورونا مریضوں کی تعداد نے حکومت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ مریضوں کی تعداد کے سبب سہولیات کا فقدان ہے۔ جس کی وجہ سے آکسیجن کی کمی پیداہو گئی ہے۔ آکسیجن oxygen وقت پر نہ ملنے سے نہ جانے کتنے مریضوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔ کورونا نےممبئی کو بے حد متاثر کیا ہے۔ ویکسین سے لے کر آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے ، ایسے حالات میں اگر کسی ضرورت مندکو وقت پر آکسیجن مفت مل جائے تو سوچئے یہ کسی کرشمہ اور نعمے سے کم نہیں ہوگا۔ ممبئی کی پھول گلی مسجد کے ذریعے ایسے مریضوں کو آکسیجن سلینڈر دے کر ان کی مدد کی جا رہی ہے جب انہیں اس کی سخت ضرورت ہے۔


اس آکسیجن کے لئے کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی، بس اس کے لئے آپ کو مریض کی ڈیٹیل اور ڈاکٹر کے ذریعے لکھے گئے پرچےکو دکھانا پڑے گا جس کے بعد آپ کو سلینڈر مل جائے گا۔


سرفراز منصوری نے بتایا کہ مسجد سے تمام مذاہب اور ذات کے لوگوں کو آکسیجن فراہم کیاجاتاہے۔ پچھلے سال جب کورونا کا قہر برپا تھا اور لوگوں کو آکسیجن نہیں مل پا رہا تھا اسی وقت اس سہولت کی شروعات کی گئی تھی تا کہ جن مریضوں کو اسپتال میں جگہ نہیں مل رہی ہے اور انہیں آکسیجن کی ضرورت ہے تو پہلے انھیں آکسیجن مل جائے تاکہ انہیں راحت مل سکے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 22, 2021 06:37 PM IST