ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کے پالگھر میں 30 طلبا سمیت ایک ٹیچر کورونا سے متاثر، اسکول کو کیا گیا سیل

پالگھر شہر کے ننڈورے قبائلی آشرم اسکول میں تیس طلباء اور ایک ٹیچر کوروناسے متاثر پائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ جواہر ہیر پاڑہ آشرم اسکول کے طلباء اور اساتذہ کے حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر کے پالگھر میں 30 طلبا سمیت ایک ٹیچر کورونا سے متاثر،  اسکول کو کیا گیا سیل
پالگھر شہر کے ننڈورے قبائلی آشرم اسکول میں تیس طلباء اور ایک ٹیچر کوروناسے متاثر پائے گئے

پالگھر شہر کے ننڈورے قبائلی آشرم اسکول میں تیس طلباء اور ایک ٹیچر کوروناسے متاثر پائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ جواہر ہیر پاڑہ آشرم اسکول کے طلباء اور اساتذہ کے حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ دریں اثنا ، طلباء اور ایک ٹیچرکے کورونا وائرس پائے جانے کے بعد انتظامیہ نے آشرم اسکول کو سیل کردیا ہے۔ ننڈورےآشرم اسکول میں نویں سے بارہویں جماعت تک اسکول ہے۔ تحقیقات کرنے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے. کچھ طلباء کی ابتدائی علامات کے بعد 193 طلباء کی تفتیش کے بعد محکمہ صحت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 30 طلباء متاثر ہوئے ہیں اور ایک ٹیچر بھی متاثر پایا گیا۔


اس اسکول میں 34 اساتذہ کام کررہے ہیں۔اس آشرم اسکول کی چوبیس لڑکیاں کورونا پازیٹیو ہیں اور چھ لڑکے بھی متاثر ہیں۔ 9 لڑکیوں کو علاج کے لئے دیہی اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔کورونا کے بڑھتے ہوئے اثر ات کے پیش نظر پالگھر ضلعی انتظامیہ نے 23 مارچ تک تمام اسکول کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ طلباء کو علاج کے لئے دیہی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ، جبکہ دیگر کو میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں آشرم اسکول میں ہی آئی سولیشن روم بنا کر اس میں رکھا گیا ہے۔


یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ضلع پال گھر کے جواہر کے علاقے میں ونول آشرم اسکول کے 38 طلباء اور 3 اساتذہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ پال گھر ضلع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا نے ایک بار پھر انتظامیہ اور عام لو گوں کے دلوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 18, 2021 06:44 PM IST