ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ان لاک3: کیا اسکول اور میٹرو ٹرین کو پھر سے شروع کرنے کی ملے گی اجازت؟ : یہاں جانیں

گزشتہ دو ماہ کے دوران سررکار نے ان لاک:1، ان لاک:2 میں بھاری چھوٹ دی ہے۔ پہلے کی طرح کئی کام پھر سے شروع ہوچکے ہیں۔ اب اگست کے ماہ سے ان لاک:3 کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اگلے مہینے سے اسکول اور میٹرو ٹرین کو چلانے کی اجازر دی جائے گی؟

  • Share this:
ان لاک3: کیا اسکول اور میٹرو ٹرین کو پھر سے شروع کرنے کی ملے گی اجازت؟ : یہاں جانیں
گزشتہ دو ماہ کے دوران سررکار نے ان لاک:1، ان لاک:2 میں بھاری چھوٹ دی ہے۔ پہلے کی طرح کئی کام پھر سے شروع ہوچکے ہیں۔ اب اگست کے ماہ سے ان لاک:3 کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اگلے مہینے سے اسکول اور میٹرو ٹرین کو چلانے کی اجازر دی جائے گی؟

کوروناوائرسCoronavirus) کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں 68 دنوں کا لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا لیکن ملک کی اکنامی کو پٹری پر لانے کیلئے جون کے پہلے ہفتت سے ان لاک کا عمل شروع کیا گیا ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران سررکار نے ان لاک:1، ان لاک:2 میں بھاری چھوٹ دی ہے۔ پہلے کی طرح کئی کام پھر سے شروع ہوچکے ہیں۔ اب اگست کے ماہ سے ان لاک:3 کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اگلے مہینے سے اسکول اور میٹرو ٹرین کو چلانے کی اجازر دی جائے گی؟

نہیں کھلیں گے اسکول-کالج!

انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق حکومت اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غور کر رہی تھی لیکن آخری موقع پر مرکزی حکومت نے اپنا خیال بدل لیا۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسکول اور کالج کو فی الحال نہیں کھولنے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس وقت میٹرو نہیں چلے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ جم اور سوئمنگ پول کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

والدین اسکول کھولنے کے حق میں نہیں

مارچ سے ملک بھر کے تمام اسکول بند ہیں۔ اس ہفتے وزارت ترقی انسانی وسائل نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں ریاستوں سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ میٹنگ اسکولی تعلیم کی سکریٹری انیتا کروال کی زیرصدارت میں ہوئی۔ میٹنگ میں ریاستی تعلیمی سکریٹریوں نے طلبا کی صحت و حفاظت ، اسکولوں میں حفظان صحت کے اقدامات اور آن لائن اور ڈیجیٹل تعلیم کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر تعلیم رمیش پوکریال نے جون میں کہا تھا کہ اسکول کھولنے کے لئے بچوں کے والدین سے مشورہ کیا جائے گا اور اسی بنیاد پر وزارت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو ایک رپورٹ دی جائے گی۔ اخبار کے مطابق اب وزارت نے اس میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ بچوں کے والدین کورونا کے بارے میں فکرمند ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ فی الحال اسکول کھلیں۔

اس سے پہلے توقع کی جارہی تھی کہ دہلی ، کولکاتہ اور بنگلورو میں میٹرو ٹرینوں کی خدمات شروع ہوجائیں گی لیکن ذرائع کے مطابق ، حکومت فی الحال میٹرو ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ ممبئی میں لوکل ٹرین 15 جون سے چل رہی ہے لیکن صرف ضروری خدمات سے وابستہ افراد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں بڑی تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی جاری رہ سکتی ہے۔ حکومت نے اس بار یوم آزادی کی تقریبات کو بھی چھوٹا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار اسکول کے بچوں کو لال قلعہ پر نہیں بلایا جائے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 26, 2020 07:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading