دارالحکومت دہلی میں کورونا اور انفلوئنزہ فلو کے بڑھتے کیسیز کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے کی صلاح دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کجریوال جمعہ کو محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ جمعرات کو دہلی سکریٹریٹ میں وزیر صحت سوربھ بھردواج نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسیز کو دیکھتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کجریوال حکومت پوری طرح سے تیار ہے۔
انفیکشن کی شرح یقینی طور پر 10 فیصد سے زیادہ ہے، لیکن ابھی جانچ بہت کم تعداد میں کی جا رہی ہیں، اس لیے انفیکشن کی شرح کا صحیح طور پر پتہ نہیں چل رہا ہے۔ تاہم دہلی والوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں صرف محتاط اور ذمہ دار رہنا ہے۔ جمعہ کو دوپہر 12 بجے وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے ساتھ کورونا کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ رکھی ہے۔ اس میں موک ڈرل کے نتائج وزیر اعلیٰ کو پریزنٹیشن کے ذریعے دکھائے جائیں گے۔ دوسری ریاستوں میں کورونا کے حوالے سے اب تک کی تیاریاں اور کس طرح سے کورونا کیسیز بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں پر کیا اثر پڑتا ہے اس کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈلائنس میں چھ ریاستوں کے بارے میں کہا گیا ہے، جہاں کورونا کے کیسیز بڑھ رہے ہیں۔ اس میں مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرل اور کرناٹک شامل ہیں۔ مہاراشٹرمیں کورونا کے کیسیز بڑھنے کے دو تین ہفتوں کے بعد دہلی میں بھی کیسیز بڑھنے شروع ہوجاتے ہیں۔ میٹروپولیٹن کا پیٹرن ایک جیسا ہوتا ہے۔ جس طرح سے ممبئی میں انٹرنیشنل فلائٹس زیادہ آتی ہیں، اسی طرح دہلی میں بھی بین الاقوامی فلائٹس کا آنا جانا بہت زیادہ ہوتا ہے۔
حکومت نے جاری کیے گائیڈلائنس
حکومت نے گائیڈلائنس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو بھی انفلوئنزہ یا فلو جیسی علامات ہیں، وہ لوگ ماسک ضرور پہنیں۔ اسپتال کے اندر بھی ماسک ضرور لگائیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے صورتحال پر روزانہ نظر رکھی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کو پوری مستعدی کے ساتھ تیاریوں کو برقرار رکھنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم گزشتہ مرتبہ کی طرح اسپتال و آس پاس کے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے کوویڈ بستروں کی تعداد کو کئی ہزار تک بڑھاسکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔