உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈونیشیا کو نووایکس کی 20 ملین خوراکیں برآمد کرنے ہندوستان کی اجازت، دوسری کھیپ ہوگی اگلے ماہ روانہ

    نووایکس کورونا ویکسین (Novavax COVID-19 vaccine) سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے ذریعہ تیار کردہ ہے۔

    نووایکس کورونا ویکسین (Novavax COVID-19 vaccine) سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے ذریعہ تیار کردہ ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارہ رائٹرس کے مطابق ہندوستان نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے ذریعہ تیار کردہ نووایکس کورونا ویکسین (Novavax COVID-19 vaccine) کی 20 ملین خوراکیں انڈونیشیا کو برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    • Share this:

      ہندوستان میں عالمی ویکسین شیئرنگ پروگرام COVAX کے دو ذرائع نے بتایا کہ حکومت ہند نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے ذریعہ بنائے گئے آسٹرازینیکا (AstraZeneca) ویکسین کے لائسنس یافتہ ورژن کی 10 ملین خوراکیں برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے وہ کووی شیلڈ Covishield کہتا ہے۔ ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ کھیپ اگلے مہینے کے آخر تک روانہ ہونے کا امکان ہے۔

      جمعہ کے اوائل میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور وزارت صحت سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: