ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب ہندوستان بیرون ممالک کو نہیں دے گاcovid-19 vaccine، سامنے آئی یہ بڑی وجہ

ملک بھر میں کورونا کی رفتار تیز تر ہوتی جارہی ہے ۔تمام تر احتیاطی اقدام کے باوجود کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اب ہندوستان بیرون ممالک کو کورونا ویکسین نہیں دےگا۔ اب گھریلو مانگ پوری کرنے پر حکومت کی توجہ ہے۔

  • Share this:

اب ہندوستان بیرون ممالک کو کورونا ویکسین نہیں دے گا۔ اب گھریلو مانگ پوری کرنے پر حکومت کی توجہ ہے۔ اگلے کچھ مہینوں کے لیے ہندوستان کوروناویکسین کی برآمدات پرروک لگائےگا۔ تاہم بھارت دیگر ممالک کوکوروناویکسین دینے کے وعدے کو پوراکرےگا۔ ہندستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیا۔ ملک بھر میں کورونا کی رفتار تیز تر ہوتی جارہی ہے ۔تمام تر احتیاطی اقدام کے باوجود کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ترپن ہزار چار سو چھہتر نئےمعاملے سامنے آئے ہیں ۔جبکہ دو سو اکیاون افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔اورچھبیس ہزار چار سو نوے مریض صحت یاب ہوکر گھر کو لوٹ چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا کی مجموعی تعداد ایک کروڑ۔سترہ لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو چونتیس پہنچ گئی ہے ۔جبکہ اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار چھ سوبانوے افراد کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ تین لاکھ پنچانوے ہزار ایک سو بانوے ایکٹیو کیس ہیں۔۔


وہیں ریاست کے باہر سے آنے والوں کا ریکارڈ تیار کرینگی پنچایتیں۔مہاراشٹر سے متصل گاؤں میں مذہبی اورسماجی پروگرام کے انعقاد پر مکمل پابندی۔پنچایت و دیہی ترقی محکمہ نے سبھی پنچایت سی ای او کو جاری کیا احکام۔ریاست سے باہر سے آنے والوں کی جانچ رپورٹ لازمی


ماسک استعمال نا کرنے والوں کے خلاف ممبئی پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔ ممبئی پولیس نے دو لاکھ لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار کروڑ کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ممبئی میں کورونا میں لگاتار اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن اسکے باجود لوگ بنا ماسک کے گھومتے نظر آرہے ہیں۔بنا ماسک گھومنے والوں کے خلاف پہلے بی ایم سی کاروائی کرتی تھی لیکن بیس فروری سے ممبئی پولیس کو اس کی ذمہداری دی گئی ہے۔جس کے بعد سے ممبئی پولیس نے سختی کرتے ہوئے دولاکھ لوگوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔


مدھیہ پردیش میں کور ونا کاقہر جاری ہے۔ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد پچھلے دس دنوں میں نہ صرف دوگنی ہوئی ہے بلکہ کورونا کےایکٹو مریضوں کی تعداد دس ہزار کے اوپر پہنچ گئی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں ریاست میں کورونا کے سترہ سو سے زیادہ نئے مریض سامنے آنے کے بعد بھوپال منترالیہ میں سی ایم شیوراج سنگھ کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ میٹنگ میں بھوپال ،اندور ،جبلپور کے ساتھ بیتول،چھندواڑہ،رتلام اور کھرگون میں بھی اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ بیس سے زیادہ کورونا کیس والے اضَلاع میں بھی حکومت نے مزید پابندیاں عائد کرنے فیصلہ کیا ہے۔ ہوٹل اور شادی کی تقریب میں بھی تعداد کو جہاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں مذہب مقامات کو بند کرنے اور لاک ڈاؤن کے وقت میں تبدیل کرکے رات دس بجے سے صبح چھ بجےکے بجائے رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک کرنے کا اختیار بھی مقامی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کو دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کچھ اس طرح بتاتے ہیں ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 25, 2021 07:33 PM IST