ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔ 19: ہندوستان سب سے زیادہ کیس والا چوتھا ملک بنا، ٹاپ 5 ملکوں سے موازنہ

ہندوستان میں جون کے مہینے میں روز تقریبا نو سے دس ہزار کے بیچ نئے کووڈ کیس آ رہے ہیں۔ اس رفتار کے سبب ہی تقریبا گیارہ دن میں ہندوستان میں ایک لاکھ کیس بڑھ گئے ہیں

  • Share this:
کووڈ۔ 19: ہندوستان سب سے زیادہ کیس والا چوتھا ملک بنا، ٹاپ 5 ملکوں سے موازنہ
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کا انفیکشن رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعرات کو تقریبا دس ہزار کیس سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے سب سے زیادہ کیس کے معاملے میں برطانیہ  (Britain)  کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندوستان میں اب کووڈ۔ 19 (Covid-19)  کے کل 2.97 لاکھ کیس ہو گئے ہیں۔ ہندوستان سے زیادہ کیس امریکہ، برازیل اور روس میں ہی ہیں۔ ان تینوں ملکوں میں کورونا پوری طرح سے بےقابو ہو گیا ہے۔ ہندوستان ان تین ملکوں سے پھر بھی بہتر صورت حال میں نظر آ رہا ہے۔


ہندوستان میں جون کے مہینے میں روز تقریبا نو سے دس ہزار کے بیچ نئے کووڈ کیس آ رہے ہیں۔ اس رفتار کے سبب ہی تقریبا گیارہ دن میں ہندوستان میں ایک لاکھ کیس بڑھ گئے ہیں۔ ہندوستان میں فی الحال کل 2.97 معاملے ہیں۔ ان میں سے 1.42 لاکھ فعال معاملے ہیں۔ تقریبا 1.46 لوگ کورونا سے ابھر کر صحت مند ہو چکے ہیں۔ تقریبا  8500 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ پوری دنیا میں 75.34 لاکھ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 4.21 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔


امریکہ میں سب سے زیادہ کیس


دنیا میں سب سے زیادہ کیس امریکہ (USA) میں ہیں۔ یہاں اب تک  20.74 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیس کے معاملے میں برازیل  (Brazil) دوسرے، روس (Russia)  تیسرے، ہندوستان چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ برازیل میں 7.87 لاکھ کیس، روس میں 5.02  لاکھ کیس ہیں۔ برطانیہ میں 2.91 لاکھ کیس ہیں۔ کیس کی طرح موت کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں 1.15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ برطانیہ (41,279) دوسرے، برازیل (40,276) تیسرے، ہندوستان (تقریبا 8500) چوتھے اور روس  (6532) پانچویں نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں شرح اموات کم
ہندوستان کے بارے میں ایک بات کہی جا سکتی ہے کہ سب سے زیادہ کیس میں آگے ہونے کے باوجود کچھ باتیں ایسی ہیں جو تشویش کم کرتی ہیں۔ ٹاپ پانچ ملکوں میں سب سے کم شرح اموات ہندوستان میں ہے۔ یہاں کورونا وائرس کی وجہ سے فی دس لاکھ کی آبادی پر چھ لوگوں نے جان گنوائی ہے۔
First published: Jun 12, 2020 08:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading