ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاپ سنگر ریحانہ کے ٹویٹ کو نظر انداز کرکے ہندوستان نے بارباڈوس کو بھیجی ایک لاکھ کورونا ویکسین

چار فروری کو وزیر اعظم مودی کو لکھے خط میں بارباڈوس کے وزیر اعظم میا امور موتلے نے کہا کہ میری حکومت اور لوگوں کی جانب سے میں آپ کا ، آپ کی حکومت اور ہندوستان کے لوگوں کا کورونا ویکسین عطیہ کرنے کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

  • Share this:
پاپ سنگر ریحانہ کے ٹویٹ کو نظر انداز کرکے ہندوستان نے بارباڈوس کو بھیجی ایک لاکھ کورونا ویکسین
پاپ سنگر ریحانہ کے ٹویٹ کو نظر انداز کرکے ہندوستان نے بارباڈوس کو بھیجی ایک لاکھ کورونا ویکسین ۔ علامتی تصویر ۔

نئی دہلی : بارباڈوس کی پاپ سنگر رابن ریحانہ فینٹی کے ایک ٹویٹ نے ہندوستان میں جاری کسانوں کے احتجاج کی جانب عالمی توجہ مبذول کرادی ہے ، ایسے وقت میں بھی ہندوستان اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹا ہے ۔ ہندوستانی حکومت نے ریحانہ کے ٹویٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے کورونا وائرس کی ایک لاکھ ویکسین بارباڈوس کو بھیج دی ہے ۔ بارباڈوس کے وزیر اعظم نے ہندوستان کی جانب سے دی گئی کورونا ویکسین پر وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا ہے ۔


چار فروری کو وزیر اعظم مودی کو لکھے خط میں بارباڈوس کے وزیر اعظم میا امور موتلے نے کہا کہ میری حکومت اور لوگوں کی جانب سے میں آپ کا ، آپ کی حکومت اور ہندوستان کے لوگوں کا کورونا ویکسین عطیہ کرنے کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ بتادیں کہ بارباڈوس کے وزیر اعظم نے کچھ دن پہلے ہی وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیریبیائی ملک کیلئے ہندوستانی ٹیکہ دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔


ہندوستان میں بنی کورونا ویکسین دنیا کے کئی ممالک میں سپلائی کی جارہی ہے ۔ نیپال ، سری لنکا ، بنگلہ دیش کو کورونا ویکسین بھیجنے کے بعد ہندوستان اب کئی دیگر ممالک کو ویکسین بھیجنے کی تیاری کررہا ہے ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہم نے عمان کو ایک لاکھ ڈوز ، ۔۔۔ ممالک کو پانچ لاکھ ڈوز اور نکاراگوآ کو دو لاکھ ڈوز دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔


ریحانہ کے ٹویٹ پر مچا ہنگامہ

پاپ سنگر ریحانہ نے ٹویٹر پر ایک نیوز شیئر کی تھی ، جس میں کسان آندولن کی وجہ سے متاثر انٹرنیٹ خدمات کا ذکر ہے ۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ کیسے کسان آندولن کی وجہ سے ہریانہ کے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں ۔ ریحانہ نے خبر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں ؟
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 05, 2021 10:19 AM IST