ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔19: ہندوستان ایک لاکھ کے اعداد وشمار تک پہنچنے کے قریب، صرف 6 ملکوں میں ہم سے زیادہ فعال کیس

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کا مغربی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے جہاں 348 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11746 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 694 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • Share this:
کووڈ۔19: ہندوستان ایک لاکھ کے اعداد وشمار تک پہنچنے کے قریب، صرف 6 ملکوں میں ہم سے زیادہ فعال کیس
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے ایک دن میں ہی تقریباً پانچ ہزار معاملے سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد بڑھتی ہوئی 96 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر گئی ہے۔ جس رفتار سے یہ تعداد بڑھ رہی ہے اس سے طئے ہے کہ جب منگل کو نئے اعداد وشمار آئیں گے تو ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ پار کر چکی ہو گی۔ ایسا ہونے پر ہندوستان ان 11 ملکوں میں شامل ہو جائے گا جہاں کورونا متاثرین ایک لاک سے زیادہ ہیں۔ حالانکہ، اگر ہم فعال کیس کی بات کریں تو ہندوستان کا نمبر دنیا میں ساتواں ہے۔ ایران اور اسپین سمیت چار ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ہندوستان سے زیادہ لوگ کورونا کے انفیکشن کی زد میں آئے ہیں، لیکن فی الحال وہاں فعال کیس کم ہیں۔


راحت کی ایک بات یہ ہے کہ متاثرین کی شرح اموات پیر کے روز بھی اتوار کی طرح ہی 3.1 رہی ۔ اس سے پہلے جمعرات اور بدھ کو بھی اس کی شرح یہی تھی اور اس سے پہلے گزشتہ دو دنوں سے اس کی شرح 3.3 فیصد پر تھی۔ یہ شرح پہلے کے مقابلے میں مستحکم مانی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے یہ شرح کئی دنوں تک 3.1 فیصد پر مستحکم رہی تھی۔ کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2347 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں کل متاثرین کی تعداد 33,053ہو گئی ہے اور کل 1198 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7688 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔




کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کا مغربی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے جہاں 348 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11746 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 694 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 4499 لوگ اس بیماری سےصحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس کے کل تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد اس وقت 4525497 ہے اور اس بنیاد پر فی ایک لاکھ کی آبادی میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد اوسطا 60 فیصد ہے۔جنوبی ریاست تامل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد پانچ عدد میں آ گئی۔ تمل ناڈو میں اب تک 11224 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 78 اموات ہوئی جبکہ 4172 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔
First published: May 19, 2020 08:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading