உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوروناوائرس: ہندستان میں ستمبر تک بڑھایا جاسکتا ہے لاک ڈاؤن کا وقت: رپورٹ

     امریکی کنسلٹنگ فرم بوسٹن کنسلٹنگ گروپ (BCG) کی ایک نئی اسٹڈی کے مطابق کوروناوائرس (Coronavirus) کے مد نظر ہندستان میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کو ستمبر کے وسط تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: امریکی کنسلٹنگ فرم بوسٹن کنسلٹنگ گروپ (BCG) کی ایک نئی اسٹڈی کے مطابق کوروناوائرس (Coronavirus) کے مد نظر ہندستان میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کو ستمبر کے وسط تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ منی کنٹرول میں چھپی  (BCG) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہندستان جون کے چوتھے ہفتے اور ستمبر کے دوسرے ہفتے کے درمیان ملک گیر لاک ڈاؤن کو ہٹانا شروع کرے گا۔

      اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پابندی ہٹانے میں تاخیر ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی تیاری اور عوامی پالیسی کی تاثیر کے ریکارڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہندستان میں جون کے تیسرے ہفتے تک کووڈ 19 میں انفیکشن کے معاملے بڑھ سکتے ہیں۔

      امریکی کنسلٹنسی فرم بی سی جی کی اس رپورٹ میں کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ 25 مارچ تک کے اندازوں پر تیار کی گئی ہے جو جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کی پیشن گوئی کرنے والی ماڈلنگ پر مبنی ہے۔

      Published by:sana Naeem
      First published: