உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں کورونا کیسوں میں مسلسل کمی، ویکسینیشن کا عمل تیز

    Youtube Video

    ملک میں کورونا کی رفتار اب دھیمی ہو رہی ہے۔۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اسی ہزار آٹھ سو چونتیس نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے خلاف لڑائی جاری ہے اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔

    • Share this:
    ملک میں کورونا کی رفتار اب دھیمی ہو رہی ہے۔۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اسی ہزار آٹھ سو چونتیس نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں تین ہزار تین سو تین اموات ہوئی ہیں جبکہ اسی عرصے میں ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے۔ ملک میں کورونا کے دس لاکھ سے زائد ایکٹو معاملے ہیں۔جبکہ ملک بھر میں کورونا کے خلاف لڑائی جاری ہے اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ ملک میں اب تک پچیس کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
    دنیا بھر میں کورونا وائرس(کووڈ ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک 17.55 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار 119 ہوگئی ہے جبکہ 37 لاکھ 91 ہزار 676 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑی ہے ۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 378 ہوگئی ہے اوراس وبا سے 5،99،664 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    دنیا میں کورونا متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اورہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80،834 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 446 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 54،531 کم ہو کر اب 10 لاکھ 26 ہزار 159 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 3303 مریضوں ہلاکت سے ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 70 ہزار 384 ہوگئی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: