உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,000 نئے کووڈ۔19 کے کیسز، تہواروں پر احتیاط کی ضرورت

    ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,000 نئے کووڈ۔19 کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

    ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,000 نئے کووڈ۔19 کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

    Covid-19 Cases in 24 Hours: وزارت صحت نے کہا کہ فعال کیسز کل انفیکشنز کا 0.13 فیصد ہیں، جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.68 فیصد ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں فعال کیس لوڈ میں 3,538 کیسز کی کمی آئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar Sharif | Hyderabad | Mumbai | Delhi | Jammu
    • Share this:
      Covid-19 Updates: جمعہ کے روز مرکزی وزارت صحت نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ جس کے مطابق ایک دن میں 6,168 نئے کورونا وائرس کے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,44,42,507 ہو گئی، جب کہ فعال کیسز کم ہو کر 59,210 ہو گئے۔ وزارت صحت کی جانب سے صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,27,932 تک پہنچ گئی ہے جس میں کیرالہ میں واقع ہونے والی دو موتیں بھی شامل ہیں۔

      وزارت صحت نے کہا کہ فعال کیسز کل انفیکشنز کا 0.13 فیصد ہیں، جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.68 فیصد ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں فعال کیس لوڈ میں 3,538 کیسز کی کمی آئی ہے۔

      وزارت صحت نے بتایا کہ یومیہ مثبت کیسوں کی شرح 1.94 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسوں کی شرح 2.51 فیصد تھی۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,38,55,365 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

      قومی راجدھانی میں کورونا کے معاملات جہاں ایک طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں تو وہیں انفیکشن سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی ڈرانے لگی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کے اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے مریض ہر روز بڑھ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 انفیکشن میں تیزی آ رہی ہے، پازیٹیویٹی کی شرح بھی بڑھ رہی ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ پہلے جن لوگوں کو کورونا ہوچکا ہے ، ان کے بھی ایسے کئی معاملات سامنے آرہے ہیں، جنہیں دوبارہ انفیکشن ہوا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: لکھنو کے بڑا امام باڑہ میں بھول بھلیاں کا گنبد اچانک گرا، گائیڈ زخمی


      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کو منانے میں لگی کانگریس،صدر کے الیکشن میں تاخیر کا امکان!



      وزارت کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 212.75 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کیسوں کی تعداد 7 اگست 2020 کو 20 لاکھ، 23 اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ اور 16 ستمبر کو 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: