ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان میں کوروناوائرس کی وباء میں شدت برقرار: 24گھنٹے، 773 مریض،32کی موت

ملک میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ معاملے مہاراشٹر میں ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔ جہاں 1،018 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو 690 اور دہلی 576 معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔تلنگانہ میں 397 افراد کورونا وائرس سے متاثر بتائے گئے ہیں۔

  • Share this:
ہندوستان میں کوروناوائرس کی وباء میں شدت برقرار: 24گھنٹے، 773 مریض،32کی موت
جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ 19 مریضوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے انفیکشن کے 773 نئے معاملے ریکار ڈ کیے گئےہیں جبکہ 32 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز متاثر ین کی تعد اد بڑھ کر 5194 ہو گئے ۔ جبکہ مجموعی طورپر مہلوکین کی تعداد 149 تک جا پہنچی ہے۔ یہ اعداد وشمار وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ اب تک متاثرہ مریضوں میں سے 402 کوصحت مند ہونے کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ہے۔ لیکن دوسری جانب ریاستی حکومتوں کے اعداد و شمار پر مبنی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ، بدھ کی رات 10بجے تک کم سے کم ملک میں کم از کم 162 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔مختلف ریاستوں کے اعلان کردہ اعدادوشمار اور وزارت صحت کی وزارت کے اعدادوشمار میں بڑا فرق ہے۔


ملک میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ معاملے مہاراشٹر میں ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔ جہاں 1،018 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو 690 اور دہلی 576 معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔تلنگانہ میں 397 افراد کورونا وائرس سے متاثر بتائے گئے ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ میں 336۔ راجستھان میں 328 ، اترپردیش میں 326 اور آندھرا پردیش میں 305 معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔وہیں مدھیہ پردیش میں 229 ، کرناٹک میں 175 اور گجرات میں 165 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔


ہریانہ میں 147 ، جموں و کشمیر میں158، مغربی بنگال میں 99 اور پنجاب میں اب تک 91 مثبت مریض ہیں۔ اوڈیشہ میں کورونا وائرس کے 42 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔مہاراشٹر سے16اموات کی اطلاع ملی ہے- دہلی ، مغربی بنگال ، ہریانہ اور تمل ناڈو سے 2-2اور آندھرا پردیش سے 1 ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر ، مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئے ہیں یہاں 64 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ اس کے بعد گجرات اور مدھیہ پردیش میں 13-13 اور دہلی میں 9، تلنگانہ میں 11 جبکہ پنجاب اور تمل ناڈو میں سے 7-7اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔


First published: Apr 09, 2020 07:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading