ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Coronavirus 2nd Wave: ہندوستان میں تین ہفتوں میں تین گنا بڑھے کورونا کے معاملات ، موت کی شرح میں بھی 51 فیصد کا اضافہ

Coronavirus Case in India: اتوار کو کورونا وائرس کے 68266 معاملات سامنے آئے جو کہ گزشتہ 168 دنوں میں سب سے زیادہ ہے اور ان میں بھی سب سے زیادہ 40414 معاملات مہاراشٹر میں ریکارڈ کئے گئے ۔

  • Share this:
Coronavirus 2nd Wave: ہندوستان میں تین ہفتوں میں تین گنا بڑھے کورونا کے معاملات ، موت کی شرح میں بھی 51 فیصد کا اضافہ
Coronavirus 2nd Wave: ہندوستان میں تین ہفتوں میں تین گنا بڑھے کورونا کے معاملات ، موت کی شرح میں بھی 51 فیصد کا اضافہ ۔ تصویر : REUTERS

نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات میں اس ہفتہ 51 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 22 سے 28 مارچ تک کورونا کے جو معاملات سامنے آئے ان کی تعداد اس سے پہلے کے سات دنوں میں آئے معاملات سے 1.3 لاکھ زیادہ ہے ۔ اس طرح سے دیکھا جائے تو سات دونوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اتنا زیادہ اضافہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا ۔ اتنا ہی نہیں گزشتہ ہفتہ 1857 اموات کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی 51 فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے جو کہ 21 سے 27 دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔


اتوار کو کورونا وائرس کے 68266 معاملات سامنے آئے جو کہ گزشتہ 168 دنوں میں سب سے زیادہ ہے اور ان میں بھی سب سے زیادہ 40414 معاملات مہاراشٹر میں ریکارڈ کئے گئے ۔ 22 سے 28 مارچ تک ملک میں کل 3.9 لاکھ کرونا کیسیز سامنے آئے جو اکتوبر 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ ( 15 سے 21 مارچ ) میں اس کے گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ ایک لاکھ سے زیادہ معاملات کے ساتھ کورونا کے معاملات میں 67 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ جب سے یہ وبا شروع ہوئی ہے ، اس وقت سے کورونا معاملات میں یہ سب سے بڑی اچھال ہے ۔


یکم سے سات مارچ کے درمیان 1.17 لاکھ کورونا معاملات درج کئے گئے تھے ، لیکن گزشتہ ہفتہ میں کورونا معاملات بڑھ کر تین گنا زیادہ ہوگئے ۔ کورونا مریضوں کی تعداد می ایک مرتبہ پھر اضافہ ہورہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آخر کے 10 لاکھ کورونا کیسیز 35 دنوں میں آئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کے دس لاکھ معاملات 65 دنوں میں آئے تھے ۔


مراٹھواڑہ میں کوروا وائرس کے 4905 نئے معاملات ، 57 اموات

ادھر مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کے تیزی سے بڑھنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4905 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے اور 63 مریضوں کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کے حکام نے پیر کے یہ اطلاع دی ۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر سے موصولہ معلومات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس عالمی وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے، جہاں 1990 نئے متاثرین کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور 23 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 1310 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور 18 افراد کی موت ہوگئی۔ پربھنی میں 268 نئے متاثرین ملے ہیں اور 10 افراد کی موت ہوگئی۔

جالنا میں 474 نئے متاثرین پائے گئے اور چھ افراد کی موت ہوگئی۔ بیڈ میں 284 نئے متاثرین ملے ہيں اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ لاتور میں 490 نئے معاملے سامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی، 80 نئے معاملے ہنگولی میں بھی ملے اور ایک شخص کی موت ہوگئی اور 84 نئے کیس عثمان آباد میں پائے گئے اور ایک شخص کے مرنے کی اطلاع ملی ہے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 09:50 AM IST