کووڈ 19: ہندوستان میں 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 10112 نئے کیس، 9833 مریض صحتیاب

ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے کیسز نے ایک بار پھر تشویش بڑھا دی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 10,112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 کے فعال معاملات کی تعداد اب 67,806 تک پہنچ گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے کیسز نے ایک بار پھر تشویش بڑھا دی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 10,112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 کے فعال معاملات کی تعداد اب 67,806 تک پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ 24 گھنٹے میں کووڈ 19 کی تعداد کل کی تعداد سے تھوڑی کم ہوئی ہے۔ کل ملک میں 12,193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 9 ہزار 833 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں کووڈ کے 1515 معاملے سامنے آئے اور چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ دہلی میں کورونا پازیٹیوٹی کی شرح 26 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ دریں اثنا، مہاراشٹر میں کووڈ کے 850 نئے کیس اور چار اموات درج کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت ڈاکٹر تانا جی ساونت نے ہفتے کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ XBB.1.16 قسم تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    برطانیہ میں آج کروڑوں موبائل فون میں چیک کیا جائے گا ایمرجنسی الرٹ سسٹم، شروع ہوا احتجاج

    امرت پال سنگھ: امت شاہ کو دھمکی، پنجاب پولیس پر حملہ، 10 پوائنٹس میں جانیں امرت پال معاملے میں کیا کیا ہوا؟

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کیسز میں اضافے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لہر 15 مئی تک مقامی سطح پر پہنچ جائے گی اور اگلے مہینے میں اس میں کمی کا رجحان دیکھا جائے گا۔ دریں اثنا، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آدر پونا والا نے کہا کہ کووڈ کا موجودہ اسٹرین ہلکا ہے۔

    مارچ سے ملک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پونا والا نے کہا کہ 'فی الحال کووڈ کا اسٹرین سنگین نہیں ہے۔ یہ صرف ایک ہلکا اسٹرین ہے۔ بزرگ افراد صرف احتیاطی تدابیر کے لیے بوسٹر کی خوراک لے سکتے ہیں۔ لیکن یہ ان کا انتخاب ہوگا کہ وہ اسے لیں یا نہ لیں۔ مہاراشٹر حکومت کے ایک ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جمعہ کو Omicron کا XBB.1.16 ویرینٹ اس وقت ریاست میں پھیل رہا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: