உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    COVID-19: ۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20408 نئے کیسیز، 54 اموات، ایکٹیو معاملات کی تعداد 1.4 لاکھ کے پار

    COVID-19: ۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20408 نئے کیسیز، 54 اموات، ایکٹیو معاملات کی تعداد 1.4 لاکھ کے پار (News18)

    COVID-19: ۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20408 نئے کیسیز، 54 اموات، ایکٹیو معاملات کی تعداد 1.4 لاکھ کے پار (News18)

    COVID-19: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کووڈ-19 کے 20,408 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 54 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کووڈ-19 کے 20,408 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 54 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے 1,43,384 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جبکہ یومیہ مثبتیت کی شرح 5.05 فیصد اور ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 4.92 فیصد ہے۔

      وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے کل 87.48 کروڑ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,04,399 ٹیسٹ کئے گئے۔ ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد فی الحال 1,43,384 ہے۔ ایکٹیو کیسز فی الحال 0.33 فیصد ہیں۔ جبکہ صحت یابی کی شرح فی الحال 98.48 فیصد ہے۔


      گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 958 کورونا مریضوں کے شفا یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار 442 ہو گئی ہے۔

      وزارت صحت کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کل 203.94 کروڑ ویکسین کی خوراکیں (93.25 کروڑ دوسری ڈوز اور 8.74 کروڑ احتیاطی ڈوز) دی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی 33,87,173 ڈوز دی گئی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: