ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19 in India:ہندوستان میں، 24گھنٹے،3.46لاکھ نئے کیسز،2624 افراد کی موت

Corona Cases in India: کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 3،46،786 نئے مثبت معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 2624 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
COVID-19 in India:ہندوستان میں، 24گھنٹے،3.46لاکھ نئے کیسز،2624 افراد کی موت
علامتی تصویر

Coronavirus outbreak in India Latest Update : ہندوستان کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر تباہی کا باعث رہی ہے۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ہر ریاست میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ صورتحال اتنی خراب ہوگئی ہے کہ مریضوں کو اسپتال میں بستردستیاب نہیں ہے اور کورونا مریض اسپتال کے باہر ہی دم توڑ رہے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 3،46،786 نئے مثبت معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 2624 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1 کروڑ 38 لاکھ 67 ہزار 997 افراد بازیاب ہوئے ہیں ، جبکہ اس وقت 25 لاکھ 52 ہزار 940 کیس ایکٹیو ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 544 ہوگئی ہے۔



مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی وبا نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ریاست میں جمعہ کے دن 773 افراد وبائی مرض کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ، جو ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اسی دوران 66،836 سے نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ تاہم ، ریاست کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74،045 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ گئے ہیں اس کے ساتھ ہی ریاست میں 6،91،851 ایکٹیو کیسز ہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 41،61،676 ہوگئی ہے۔ وہیں 34،04،792 افراد بازیاب ہوئے ہیں اور 63،252 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اگر ہم ممبئی کی بات کریں تو ایک دن میں 7،221 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران 72 مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ تاہم ، اس عرصے کے دوران 9،541 مریض بھی صحت یاب ہو ئے ہیں ۔ممبئی میں انفیکشن کے 81،538 ایکٹیو کیس ہیں۔

24331 نئے معاملات منظرعام پر آئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کی وباء نے دہلی میں حالات کو سنگین بنادیاہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 348 افراد کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔ ایک ہی دن میں کورونا سے متاثر 24331 مثبت معاملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اسی دوران مثبت کیسوں کی شرح 32.43فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ، کل کے مقابلہ میں دہلی میں نئے مثبت کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 24, 2021 12:26 PM IST