ہوم » نیوز » وطن نامہ

Covid vaccine : ہندوستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ

کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے دوران کچھ دنوں سے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور فعال کیسز میں دوسرے دن بھی اضافہ جاری رہا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2021 06:05 PM IST
  • Share this:
Covid vaccine : ہندوستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ
Covid vaccine : ہندوستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ

ملک میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ وہیں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے دوران کچھ دنوں سے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور فعال کیسز میں دوسرے دن بھی اضافہ جاری رہا۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 88 ہزار 007 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 13193 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ فعال کیسز میں 2200 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 1.39 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جمعرات کے روز 793 فعال کیسز ہوئے بڑھے تھے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10896 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں ، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزار 741 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران مزید 97 مریضوں کی موت ہو نے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 111 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفا یابی کی شرح 97.30 فیصد اور فعال کیسز کی شرح 1.27 فیصد جبکہ شرح اموات 1.42 فیصد ہے۔


مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زائد 2846 فعال کیسز بڑھے ہیں اور اب یہ تعداد بڑھ کر 42047 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2543 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 19.87 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ مزید 38 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51669 ہوگئی ہے۔


ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ کورونا کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے ۔ تاہم 623 فعال کیسز کم ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ 5193 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 60451 ہوگئی ہے ۔ وہیں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 9.56 لاکھ ہوگئی ہے اور 14 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4040 ہوگئی ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز 25 کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 1053 رہ گئی ہے ، وہیں دو مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں اب تک اس وبا سے 10896 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 6.25 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو گئے ہیں ۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز 94 بڑھ کر 5811 ہوگئے ہیں ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،282 ہوچکی ہے اور اب تک 9.28 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں فعال کیسز 15 بڑھ کر 1715 ہو گئے ہیں اور 1623 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں اس وبا سے 2.93 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 19, 2021 06:05 PM IST