کورونا کے بہادروں کو سلام: ہندوستان کی مسلح افواج کا کورونا وارئرس کو سلام
پہلے تالی۔تھالی اور پھر دیے جلانے کے بعد اب کورونا واریئرس کے لیے پھول برسائے گئے ۔ تینوں شعبوں کی مسلح افواج نے کورونا واریئرس کی حوصلہ افزائی اپنے اپنے طریقے سے کی۔ کئی شہروں میں اسپتال ۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے پر پھولوں کی بارش کی گئ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 03, 2020 05:22 PM IST
پہلے تالی۔تھالی اور پھر دیے جلانے کے بعد اب کورونا واریئرس کے لیے پھول برسائے گئے ۔ تینوں شعبوں کی مسلح افواج نے کورونا واریئرس کی حوصلہ افزائی اپنے اپنے طریقے سے کی۔ کئی شہروں میں اسپتال ۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے پر پھولوں کی بارش کی گئ۔ اور ڈاکٹروں کے کام ۔محنت ۔لگن اور ذمہ داریوں کو سراہا گیا۔ ملک کے سبھی اضلاع میں فوج کے جوان کورونا اسپتالوں کے پاس بینڈ پرفارمنس کیا۔ وہیں اس پر ڈاکٹروں نے اس کا احترام کیا اور جانیں ڈاکٹرس کے تاثرات۔
یہ کام فوج کی کئی ٹکڑیوں نے کیا۔ البتہ اس ٹاسک کو دینے کا کام پی ایم مودی نے نہیں بلکہ سی ڈی ایس بپن راوت نے کیا ہے۔ اتوار یعنی آج کے دن تینوں شعبوں کی مسلح افواج کورونا وارئرس کی حوصلہ افزائی اپنے اپنے طریقے سے کی۔
آج فوج کے جوان نے ان پر پھولوں کی برسات کی۔ سی ڈی ایس نے تینوں فوجوں کو کورونا وارئیرس کا سمان کرنے کا حکم دیا۔ ہوائی فوج کورونا وارئیرس کے عزت افزائی کے لیےدو فلائٹ اڑیں۔ ملک کے سبھی اضلاع میں فوج کے جوانوں نے کورونا اسپتالوں کے پاس بینڈ پر پرفارمنس کیا۔ ساتھ ہی بحری فوجیں اپنے چھالیس جنگی جہازوں کو جگمگایا۔ سات ہزار پانچ سو سولہ کلو میٹر کی حد سمیت پچیس جگہوں پر ہری روشنی چھوڑی گئی۔
دنیا بھرمیں کورونا کا قہر جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورورنا متاثرین کی تعداد چونتیس لاکھ تراسی ہزا ر تین سو سینتالیس ہو گئی ہے۔ جب کہ اموات کی تعداد دو لاکھ چوالیس ہزار سات سو اکسٹھ ہے ۔ پوری دنیا میں گیارہ لاکھ آٹھ ہزار آٹھ سو چھیاسی کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔