ہوم » نیوز » وطن نامہ

لاک ڈاون میں ٹرینوں میں اب ریزرویشن کی مدت 30 کی بجائے 120 دن ، پارسل کی بکنگ بھی ہوگی

ریلوے نے ایک بیان میں کہا کہ وزرات ریلوے نے سبھی اسپیشل ٹرینوں کی پیشگی ریزرویشن کی مدت ( اے آر پی ) کو موجودہ 30 دنوں سے بڑھا کر 120 دن کردیا ہے ۔

  • Share this:
لاک ڈاون میں ٹرینوں میں اب ریزرویشن کی مدت 30 کی بجائے 120 دن ، پارسل کی بکنگ بھی ہوگی
لاک ڈاون میں ٹرینوں میں اب ریزرویشن کی مدت 30 کی بجائے 120 دن ، پارسل کی بکنگ بھی ہوگی

ہندوستانی ریلوے نے لاک ڈاون کے دوران چلنے والی سبھی اسپیشل ٹرینوں کیلئے پیشگی ریزرویشن کی مدت کو موجودہ 30 دنوں سے بڑھا کر 120 دن کردیا ہے ۔ ان میں 12 مئی سے راجدھانی ٹرین کے راستے پر چلنے والی 15 جوڑی ٹرینیں اور یکم جون سے چلنے جارہی 100 جوڑی ٹرینیں بھی شامل ہیں ۔


ریلوے نے ایک بیان میں کہا کہ وزرات ریلوے نے سبھی اسپیشل ٹرینوں کی پیشگی ریزرویشن کی مدت ( اے آر پی ) کو موجودہ 30 دنوں سے بڑھا کر 120 دن کردیا ہے ۔ ان سبھی 230 ٹرینوں میں پارسل اور سامان کی بکنگ کی بھی اجازت ہوگی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بکنگ ، روڈ سائیڈ اسٹیشنوں کیلئے سیٹوں کا تتکال کوٹہ کا الاٹمنٹ اور دیگر شرائط و ضوابط حسب سابق ہی رہیں گے ۔


ریلوے کے ذریعہ یکم مئی سے چلائی گئی 3736 شرمک اسپیشل ٹرینوں سے 50 لاکھ سے زیادہ مہاجر مزدوروں نے سفر کیا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار میں اس بارے میں بتایا گیا ہے ۔ ان میں سے 3157 ٹرینین اپنے منزل مقصود تک پہنچ چکی ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ گجرات ( 979 ) ، مہاراشٹر ( 695 ) ، پنجاب ( 397) ، اترپردیش ( 263 ) اور بہار ( 263) سے ٹرینیں چلی ہیں ۔ یہ شرمک اسپیشل ٹرینیں ملک کے مختلف حصوں میں مہاجر مزدوروں کو لے کر پہنچی ہیں ۔ سب سے زیادہ اترپردیش ( 1520 ) ، بہار ( 1296 ) ، جھارکھنڈ ( 167 ) ، مدھیہ پردیش ( 121 ) ، اوڈیشہ ( 139) میں ٹرینیں پہنچی ہیں ۔



ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ کورونا وائرس آفت میں ریلوے کی شرمک اسپیشل ٹرینوں نے ابھی تک 50 لاکھ سے زیادہ مزدوروں کو سبھی سہولیات اور محفوظ طریقہ سے ان کی آبائی ریاست تک پہنچایا ہے ۔

نیوز 18 پول : لاک ڈاون کھلنے پر یہ کام کب سے اور کیسے کریں گے آپ ؟
First published: May 28, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading