ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کووڈ-19 کو نظر انداز کرکے بغیر منظوری کے نکلی بارات، دولہا اور بینڈ۔باجے کے دو لوگ گرفتار

مدھیہ پردیش (madhya pradesh) کے اندور میں کوروناوائرس وبا (Covid-19) کے پھیلاؤ کے درمیان انتظامیہ کی منظوری کے بغیر بارات نکالنے پر پولیس نے دولہا سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

  • Share this:
کووڈ-19 کو نظر انداز کرکے بغیر منظوری کے نکلی بارات، دولہا اور بینڈ۔باجے کے دو لوگ گرفتار
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش (madhya pradesh) کے اندور میں کوروناوائرس وبا (Covid-19)  کے پھیلاؤ کے درمیان انتظامیہ کی منظوری کے بغیر بارات نکالنے پر پولیس نے دولہا سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ چھتریپور پولیس تھانہ کے انچارج پون سنگھل نے منگل کو بتایا کہ ہندستانی قانون  (IPC) دفعہ -188 (کسی سرکاری افسر کا حکم نہیں ماننا) کے تحت دولہا سمیت بینڈ۔باجا مالک اور بینڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو ملہار گنج علاقے سے ئی بارات نکلی تھی اور اس میں شامل تقریبا تیس لوگ بینڈ کی دھن پر سڑک پر ناچتے۔جھومتے ہوئے چل رہے تھے۔


پون سنگھل نے بتایا کہ جیسے ہی یہ بارات چھترئ پورتھانہ علاقے پہنچی ہم نے کارروائی کرتے ہوئے گھوڑے پر سوار دوہلے کے ساتھ بینڈ مالک اور بینڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا۔ ساتھ ہی بینڈ والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ کوروناوائرس کے دور میں شادی بارات نکالے جانے سے پہلے انتظامیہ کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔ اس لئے پولیس (police) نے اس معاملے میں قانونی طور پر قدم اٹھایا ہے۔

بتادیں کہ اندور ریاست میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ضلعوں میں شامل ہے۔ جہاں انتظامیہ نے کوروناوبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شادی تقریب اور دیگر سماجی پروگرام کو لیکر قاعدے قانون طے کر رکھے ہیں۔

سرکاری معلومات کے مطابق گزشتہ  24 مارچ سے ضلع میں کورونا وائرس کے کل 20،383 مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 509 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ (بھاشا ان پٹ کے ساتھ)

 
Published by: sana Naeem
First published: Sep 23, 2020 08:04 AM IST