ہوم » نیوز » معیشت

بھول کر بھی نہ کریں ٹرین کی اپنی ای ٹکٹ کو کینسل، ہو سکتا ہے بڑا نقصان

آئی آر سی ٹی سی کے ترجمان سدھارتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ جب ٹرین منسوخ ہوجاتی ہے تو ای ٹکٹ خود بخود کینسل ہوجاتا ہے۔ مسافروں کو خود کار طور پر مکمل رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

  • Share this:
بھول کر بھی نہ کریں ٹرین کی اپنی ای ٹکٹ کو کینسل، ہو سکتا ہے بڑا نقصان
بھول کر بھی نہ کریں ٹرین کی اپنی ای ٹکٹ کو کینسل، ہو سکتا ہے بڑا نقصان

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد بھارتی ریلوے نے کورونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے 14 اپریل تک تمام مسافر ٹرینوں کو بھی منسوخ کردیا ہے۔ ریلوے نے مسافروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسافروں نے ای ٹکٹ بک کرایا ہے وہ اپنا ٹکٹ کینسل نہ کریں، بصورت دیگر انہیں نقصان ہو سکتا ہے۔


بتا دیں کہ آپ اپنی ٹرین کے منسوخ ہونے کی جانکاری نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم سے لے سکتے ہیں۔ ریلوے ویب سائٹ کے ذریعے اگلے تین ماہ کے سفر کے لئے ٹکٹ بک کیا جاسکتا ہے۔ جب ٹرین منسوخ ہوتی ہے تو ریلوے کوئی منسوخی چارج نہیں کاٹتا ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے


آئی آر سی ٹی سی کے ترجمان سدھارتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ جب ٹرین منسوخ ہوجاتی ہے تو ای ٹکٹ خود بخود کینسل ہوجاتا ہے۔ مسافروں کو خود کار طور پر مکمل رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

ریفنڈ کی رقم مسافروں کے کھاتے میں منتقل کردی جاتی ہے۔ اگر کسی مسافر نے اپنا ٹکٹ منسوخ کرایا ہے تو ٹکٹ منسوخ کرنے پر منسوخی کے چارج کاٹے جا سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مسافر کو نقصان ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ریلوے کے ذریعہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ای ٹکٹوں کو منسوخ نہ کریں۔
First published: Mar 25, 2020 01:35 PM IST