ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیل: کورونا وائرس کے 9 نئے معاملے، متاثرین کی مجموعی تعداد 16،617ہوئی

اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے 16،617 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے 272 افراد کی موت ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 18, 2020 09:39 AM IST
  • Share this:
اسرائیل: کورونا وائرس کے 9 نئے معاملے، متاثرین کی مجموعی تعداد 16،617ہوئی
ادھر آج دو مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ ان میں سے ایک 55 سالہ شخص کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں کل رات ہوئی اور دوسرے مریض کی موت چسٹ ڈیزیز اسپتال سرینگر میں ہوئی۔

يروشلم ۔ دنیا کے چنندہ ممالک کی طرح اسرائیل نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ اسرائیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔


اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے 16،617 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے 272 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 3،403 فعال مریض ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کوروناوائرس کے 177 مریض اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 55 مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے 87 افراد کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 12،942 افراد كووڈ -19 سے مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں۔


اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے 16،617 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس وبا سے 272 افراد کی موت ہوئی ہے۔


اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ جمعرات کو ان علاقوں میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا جہاں کورونا وائرس کے کیسز کم ہیں۔ اس کے بعد کچھ علاقوں میں اتوار سے اسکول کھول دیئے گئے۔ اسکولوں میں کلاسیں چھوٹے چھوٹے گروپوں میں منعقد کرائے جارہے ہیں اور اس دوران صفائی کے علاوہ بچوں کے درمیان جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنے کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تمام طلباء کو اہل خانہ کے دستخط والا صحت سرٹیفکیٹس بھی دکھانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ماسک پہننا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ بچوں کو ایک دوسرے سے 6.5 قدم کے جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنا ہو گا۔

اسرائیل میں 20 مئی سے لوگوں کو ساحل سمندر پر جانے کی بھی اجازت دی جائے گی جبکہ 50 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی جاری رہے گی۔
First published: May 18, 2020 09:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading