ہوم » نیوز » عالمی منظر

خوش خبری! اسرائیل نے کیا کورونا کا ٹیکہ بنانے کا دعویٰ، جسم میں ہی ختم کر دیتا ہے وائرس

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ٹیکہ تیار کر لیا گیا ہے اور پیٹنٹ اور پروڈکشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! اسرائیل نے کیا کورونا کا ٹیکہ بنانے کا دعویٰ، جسم میں ہی ختم کر دیتا ہے وائرس
وزارت صحت کے دو سینئر ماہرین ڈاکٹر انل کمار (Dr Anil Kumar) اور ڈاکٹر روپالی (Dr Rupali Roy) رائے نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ۔19وبا کا خاتمہ ستمبر کے وسط تک ہوسکتا ہے۔

یوروشلم۔ اسرائیل (Israel) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس (Coronavirus) کا ٹیکہ (Vaccine) تیار کر لیا ہے اور یہ جلد ہی سبھی کے لئے دستیاب ہو جائے گا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بیننٹ (Naftali bennett) نے پیر کے روز بتایا کہ ڈیفنس بائیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ نے کورونا وائرس کا ٹیکہ بنا لیا ہے۔ بیننٹ کے مطابق، انسٹی ٹیوٹ نے کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز تیار کر لی ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ٹیکہ تیار کر لیا گیا ہے اور پیٹنٹ اور پروڈکشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔



ٹائمس آف اسرائیل میں شائع ایک خبر کے مطابق، کورونا کا ٹیکہ بنانے کا دعویٰ کرنے والے اسرائیل انسٹی ٹیوٹ فار بائیولاجیکل ریسرچ نام کا یہ ادارہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر کے تحت بیحد خفیہ طریقے سے کام کرتا ہے۔ بیننٹ نے اتوار کو انسٹی ٹیوٹ فار بائیولاجیکل ریسرچ کا دورہ کرنے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق، یہ اینٹی باڈی مونوکلولن طریقے سے وائرس پر حملہ کرتی ہے اور انفیکشن سے دو چار لوگوں کے جسم کے اندر ہی کورونا وائرس کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکہ تیار کر لیا گیا ہے اور اب اسے پیٹنٹ کرانے کا عمل جاری ہے۔ کچھ ہی دنوں میں بین اقوامی دوا کمپنیوں سے اس کے کاروباری سطح پر پروڈکشن کے لئے بات چیت شروع کی جائے گی۔ بیننٹ نے کہا ’ اس شاندار کامیابی کے لئے مجھے انسٹی ٹیوٹ کے عملے پر فخر ہے‘۔ حالانکہ اسرائیل نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس ٹیکہ کا انسانوں پر ٹرائل کیا گیا ہے یا نہیں۔
First published: May 05, 2020 04:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading