ہوم » نیوز » عالمی منظر

اٹلی: دو دنوں میں کوروناوائرس کے مزید 62 کیس، متاثرین کی تعداد 66 ہوگئی

اٹلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں گزشتہ دو دنوں میں اس مہلک وائرس کے 62 کیس سامنے آئے ہیں اور اب تک 66 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔

  • Share this:
اٹلی: دو دنوں میں کوروناوائرس کے مزید 62 کیس، متاثرین کی تعداد 66 ہوگئی
علامتی تصویر

اٹلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں گزشتہ دو دنوں میں اس مہلک وائرس کے 62 کیس سامنے آئے ہیں اور اب تک 66 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبہ لومبارڈی کے حکام نے کہا’’ملان میں کورونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لومبارڈی میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے‘‘۔

اٹلی کے دو شمالی صوبوں میں ہفتہ کو بہت سے لوگوں میں اس کےاثرات کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی۔ اس مہلک وائرس کی وجہ سے اٹلی میں اب تک دوافراد کی موت ہو چکی ہے۔


وہیں ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صوبہ مركزی کے گورنر علی آغا زادہ کے مطابق شہر اراك میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ متوفی دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھا۔


اس سے پہلے ایران کی صحت اور طبی تعلیم کی وزارت کے تعلقات عامہ اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ كيانشو جهان پور نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس سے 28 افراد متاثر تھے، جن میں سے پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس انفیکشن سے متاثر زیادہ تر لوگ شہر قم کے رہنے والے ہیں۔ ان میں کچھ لوگ تہران اور رشت کے رہنے والے ہیں۔
First published: Feb 23, 2020 01:03 PM IST