ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

  جموں کشمیر میں 24 گھنٹے میں285 نئے کووڈ 19 معاملے، 20حاملہ خواتین شامل

جموں کشمیر (jammu and kashmir) میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 285 نئے کووڈ 19 (covid-19) معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ چوبیس گھنٹے میں ابھی تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پچھلی بار 30 مئی کو 187 معاملے درج کئے گئے تھے۔ اب جموں کشمیر (jammu and kashmir) کے 20 اضلاع میں وائرس پھیل گیا ہے۔

  • Share this:
  جموں کشمیر میں 24 گھنٹے میں285 نئے کووڈ 19 معاملے، 20حاملہ خواتین شامل
جموں کشمیر (jammu and kashmir) میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 285 نئے کووڈ 19 (covid-19) معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ چوبیس گھنٹے میں ابھی تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پچھلی بار 30 مئی کو 187 معاملے درج کئے گئے تھے۔ اب جموں کشمیر (jammu and kashmir) کے 20 اضلاع میں وائرس پھیل گیا ہے۔

جموں کشمیر (jammu and kashmir) میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 285 نئے کووڈ 19 (covid-19) معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ چوبیس گھنٹے میں ابھی تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پچھلی بار 30 مئی کو 187 معاملے درج کئے گئے تھے۔ اب جموں کشمیر (jammu and kashmir) کے 20 اضلاع میں وائرس پھیل گیا ہے۔ جمعرات کو سامنے آئے نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 49 معاملے کولگام ضلع میں درج کئے گئے۔ کولگام میں اب سب سے زیادہ ایکٹو کوروناوائرس پازیٹیو (Coronavirus Positiv) مریض ہیں جن کی تعداد 308 پہنچ گئی ہے۔

شوپیاں ضلع میں 35 نئے معاملے سامنے آئے  اننت ناگ میں 27، بارہمولہ میں 29، سرینگر میں 25 اور کپواڑہ میں 19 نئے کووڈ 19(covid-19)  کیس درج کئے گئے ہیں۔ ایک نیشنل ٹی وی چینل کا ویڈیو جرنلسٹ بھی جمعرات کو کووڈ 19  مثبت (Coronavirus Positiv) پایا گیا جو سرینگر سے کام کررہا ہے۔ آج کے کل کووڈ 19 معاملوں میں کشمیر وادی سے 222 اور جموں صوبہ میں 63 کیس درج کئے گئے ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل حاملہ خواتین کووڈ 19 پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ جمعرات کو بھی 20 ایسی خواتین کویڈ مثبت پائی گئی۔ اس طرح پچھلے دو ہفتوں میں 100 سے زائد حاملہ خواتین کووڈ 19 مثبت پائی گئی ہیں۔ حکومت نے پچھلے مہینے سے حاملہ خواتین کے کوروناوائرس ٹیسٹ (coronavirus test) کروانا شروع کئے ہیں تاکہ زچگی کے وقت انھیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ پریشانی کی بات یہ ہے کہ ایسے علاقوں سے بھی یہ خواتین مثبت پائی گئی ہیں جہاں پر پہلے کووڈ19 کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔


جانکاروں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں یا نجی کلنکوں میں طبی جانچ کے دوران یہ خواتین انفیکشن کا شکار ہو رہی ہیں۔ بارہمولہ میں ایک ڈاکٹر کے کویڈ مثبت پائے جانے کے بعد آج تمام کلنکوں اور جانچ مراکز کو بند کردیا گیا ہئے۔ کچھ نجی کلنک پیسہ بٹورنے کے چکر میں کووڈ ضابطوں کی پاسداری نہیں کررہے ہیں۔ آج سرینگر میں دو نجی اسپتالوں کو دو درجن سے زیادہ اسٹاف ممبران کو کورنٹاین کرنا پڑا جب انکے یہاں زچگی کے بعد دو خواتین کووڈ مثبت پائی گئیں۔ اسی دوران آج سی ڈی اسپتال سرینگر میں ایک کویڈ مریض کی موت واقع ہوئی۔ فوت ہوئے شخص کا تعلق سرینگر سے تھا۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں 41 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ کچھ دن قبل کویڈ19 میں مبتلا پایا گیا IAS افسر آج دو ٹیسٹوں میں کوروناوائرس نگیٹو (coronavirus negative) پایا گیا۔

First published: Jun 05, 2020 08:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading