ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں 63 سالہ خاتون پائی گئی کورونا وائرس سے متاثر، ہندوستان میں اب تک 42 مریض

وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے احتیاطا ملک بھر میں سبھی ہولی ملن تقریب رد کر دی گئی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں 63 سالہ خاتون پائی گئی کورونا وائرس سے متاثر، ہندوستان میں اب تک 42 مریض
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ چین (China) کے جان لیوا کورونا وائرس کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) میں اب ایک 63 سالہ خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں کووڈ۔ 19 (Covid 19) کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے کیرالہ میں تین سال کا ایک بچہ آج کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے احتیاطا ملک بھر میں سبھی ہولی ملن تقریب رد کر دی گئی ہے۔



موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ خاتون کچھ دن پہلے ہی ایران سے لوٹی ہے۔ بتا دیں کہ خاتون کے ساتھ ہی ایک دیگر شخص کو بھی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں مریضوں کو اتوار کو جب اسپتال میں بھرتی کیا گیا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلے تھے۔ حالانکہ، انہیں بعد میں پکڑ کر واپس اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر میں محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ خاتون مریض کی جانچ رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے جبکہ دوسرے مریض کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ریاستی سکریٹری روہت کنسال نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق سبھی ضوابط پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے سبھی دفتروں اور اداروں میں بایومیٹرک حاضری کو 31 مارچ تک کے لئے ختم کر دیا گیا ہے۔
First published: Mar 09, 2020 11:56 AM IST