ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں اب تک 2 مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

سری نگر: جموں وکشمیر میں اب تک دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 159 افراد نے 28 دن کی نگرانی ایام مکمل کئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 13, 2020 09:18 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر میں اب تک 2 مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت
سری نگر: جموں وکشمیر میں اب تک دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 159 افراد نے 28 دن کی نگرانی ایام مکمل کئے ہیں۔

سری نگر: جموں وکشمیر میں اب تک دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 159 افراد نے 28 دن کی نگرانیمیں رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے سلسلے میں جمعہ کی شام جاری کئے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق 1743 مسافروں اور لوگوں کے کورونا وائرس سے متعلق مشتبہ پائے جانے کے سلسلے میں نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ 1485 لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

بلیٹن کے مطابق 85 افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 77 نمونوں کی رپورٹ منفی جبکہ دو نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ 6 نمونوں کی جانچ ابھی آنا باقی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری کے مطابق متاثرہ ممالک سفر کرنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور واپسی کی تاریخ سے 14 روز کے لئے علیحدہ رہیں۔ گھروں میں الگ تھلگ رکھے گئے افراد کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ہوادار کمرے میں جس کے ساتھ اٹیچیڈ بیت الخلاء بھی موجود ہو  اس میں یہ دن گزاریں۔

اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود بزرگ افراد، حاملہ خواتین، بچے اور افراد جو کئی طرح بیماریوں میں مبتلا ہوں سے دوری اختیار کریں۔

First published: Mar 13, 2020 09:18 PM IST