ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےانتظامیہ کا بڑا قدم، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت پابندی عائد

کشمیر خطے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شخص 16مارچ کو غیر ملی دورے سے واپس لوٹا ہے۔ آج صبح سری نگر کے کچھ علاقوں میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے بھیڑ جمع کرنے پر سخت پابندی رہے گی۔ شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی رہے گی۔

  • Share this:
جموں کشمیر: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےانتظامیہ کا بڑا قدم، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت پابندی عائد
کشمیر خطے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شخص 16مارچ کو غیر ملی دورے سے واپس لوٹا ہے۔ آج صبح سری نگر کے کچھ علاقوں میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے بھیڑ جمع کرنے پر سخت پابندی رہے گی۔ شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی رہے گی۔

کشمیر خطے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شخص 16مارچ کو غیر ملی دورے سے واپس لوٹا ہے۔ آج صبح سری نگر کے کچھ علاقوں میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے بھیڑ جمع کرنے پر سخت پابندی رہے گی۔ شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی رہے گی۔ اسی بیچ انتظامیہ نے کشمیر یونیورسٹی اور جموں کشمیر بورڈ کے تمام امتحان ملتوی کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ احتیاطی اقدام کے طور پر جموں کشمیر میں سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے پر سخت کاروائی کا اعلان کیا گیا۔ کشتواڑ میں پولیس نے افواہیں پھیلانے کے سلسلےمیں کچھ ناجوانوں پر کاروائی کی۔ سوشل میڈیا پر متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کے حوالے سے کوئی بھی جانکاری دینے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب لداخ اور لیہہ میں کئی لوگوں کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ جموں کشمیر میں باہر سے آنے والوں کی طبی نگرانی کا عمل جاری ہے۔


کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے تمام تر احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں ۔آج سرینگر کے کچھ علاقوں میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے بھیڑ جمع کرنے پر سخت پابندی رہے گی۔ شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی رہے گی

جموں خطے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ تمام مذہبی عبادت گاہوں اور مقامات پر لوگوں کے آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مندوروں ، مساجد ، گردواروں ، چرچوں میں عبادت گذار ، عقیدت مند اور زائرین جمع نہیں ہوسکیں گے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت اس طرح کی پابندی عائد کی گئی ہے۔۔ادھم پور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔۔ کسی بھی گاڑی میں مسافروں کو لے جانے پر پابندی رہے گی۔

کورونا وائرس کے اثرات کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔ تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ سی بی ایس ای کے بورڈ امتحان بعد آئی سی ایس ای نے بھی دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایس سی کے امتحانات انیس مارچ سے اکتیس مارچ کے درمیان ہونے والے تھے۔امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کونسل صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔
First published: Mar 19, 2020 03:02 PM IST