اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: کورونا وائرس کا مسئلہ پانی کے مسئلے میں تبد یل نہ ہو: حکومت کی عوام سے اپیل

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    جموں وکشمیر میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے بیس سکینڈوں تک دھوکر انفرادی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک فرد پر لازمی ہے کہ وہ بیس سکینڈ ہاتھ دھونے کے دوران پانی کے نلکے کو بند کریں تاکہ کورونا وائرس کا مسئلہ پانی کی قلت میں تبدیل نہ ہوجائے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
    سری نگر:جموں وکشمیر میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ محکمہ نےجموں وکشمیر میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے  ہاتھوں کو صابن اور پانی سے بیس سکینڈوں تک دھوکر انفرادی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک فرد پر لازمی ہے کہ وہ بیس سکینڈ ہاتھ دھونے کے دوران پانی کے نلکے کو بند کریں تاکہ کورونا وائرس کا مسئلہ پانی کی قلت میں تبدیل نہ ہوجائے۔
    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ بیس سکینڈوں تک ہاتھ دھونے کے دوران نل بند کرنے سے دو لیٹر پانی کو بچایا جاسکتا ہے اور اس احتیاط سے پانچ افراد پر مشتمل ایک کنبہ روزانہ سو لیٹر پانی بچاسکتا ہے۔
    ایڈوائزری میں ذمہ دار شہریوں سے نل کے پانی کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے احتیاطی اقدامات سے اُن ہیلتھ ورکروں اور طبقوں کے لئے بھی پانی کی دستیابی یقینی بن جائے گی جو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے جی توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ پانی کی سپلائی کے تعلق سے شکایات اور مسائل کے سلسلے میں لوگ پی ایچ ای کے ٹول فری نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
    Published by:sana Naeem
    First published: