ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر حکومت کی کووڈ 19 مخالف پالیسی تضاد کا شکار، پہلے کھولے باغات اب پھر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان: جانیں وجہ

جموں کشمیر حکومت نے جولائی کے ابتدائی ہفتے میں ان لاک 2 کے تحت نہ صرف باغات کھولنے کا اعلان کردیا بلکہ ریاست میں سیاحت کو بحال کرنے کا بھی اعلان کر ڈالا۔ چند دن کے اندر لوگ بغیر ماسک گھومتے نظر آئے اور انہیں کچھ دن کے اندر پتہ چلا کہ کووڈ 19 کے نئے معاملے آسمان کو چھونے لگے۔

  • Share this:
جموں کشمیر حکومت کی کووڈ 19 مخالف پالیسی تضاد کا شکار، پہلے کھولے باغات اب پھر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان: جانیں وجہ
وادی کشمیر میں کووڈ19 کے تیزی سے بڑھ ر ہے معاملوں اور اموات کے پیش نظر پھر سے لاک ڈاؤن

جموں کشمیر (jammu and kashmir) حکومت نے جولائی کے ابتدائی ہفتے میں ان لاک 2 کے تحت نہ صرف باغات کھولنے کا اعلان کردیا بلکہ ریاست میں سیاحت کو بحال کرنے کا بھی اعلان کر ڈالا۔ چند دن کے اندر لوگ بغیر ماسک گھومتے نظر آئے اور  انہیں کچھ دن کے اندر پتہ چلا کہ  کووڈ 19 (covid-19) کے نئے معاملے آسمان کو چھونے لگے۔ جب اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگنے لگا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ پورا طبی نظام لڑکھڑانے لگا تو حکومت نے پھر سے آج سخت لاک ڈاؤن (Lockdown)  نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

جموں کشمیر میں ویسے تو پچھلے کئی دنوں سے کچھ علاقوں میں پابندیاں عاید کی گئی تھیں لیکن آج حکومت نے بانڈی پورہ کو چھوڑ کر پوری کشمیر وادی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔حکومت کی طرف سے اس اعلان نامہ میں ضلع ترقیاتی افسران کو آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہئے۔ اس اعلان میں زرعی اور باغبانی شعبے سے وابستہ افراد کو کام کرنے کی اجازت ہے لیکن قواعد و ضوابط کی حدود میں کشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے ان علاقوں میں پابندیاں عائد کردی گئی تھیں جہاں بڑی تعداد میں نئے کووڈ 19 معاملے سامنے آئے تھے لیکن اس کے بعد بھی نئے کیسوں کی تعداد میں کمی کے بجائے یہ تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔

اعداد شمار کے مطابق صرف پچھلے ایک ہفتے میں 4085 نئے کووڈ 19 کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔یعنی روزانہ 583 سے زیادہ معاملے۔ اموات پر نظر ڈالیں تو گذشتہ ایک ہفتے میں اڑسٹھ اموات درج کی گئی ہیں۔جولائی کے 21 دنوں میں 7761 نئے معاملے سامنے آئے یعنی ان اکیس دن میں اتنے معاملے سامنے آئے جتنے پچھلے ساڑھے تین مہینے میں درج کئے گئے ۔ اموات کی تعداد میں تو صرف ان 21 دنوں میں 62 فیصد کا اضافہ ہوا ہئے۔کچھ ماہرین تو صاف کہتے ہیں کہ وادی میں کمیونٹی میں وائرس پھیل گیا ہے۔ اسپتالوں میں سخت بیمار مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہئے۔ ہر طرف تناؤ کا ماحول ہئے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بغیر ماسک کے گھوم رہئے ہیں اور وائرس کے بارے میں عجیب کہانیاں گڑھ رہے ہیں۔


ادھر ڈاکٹر اور سماجی کارکن کورونا وائرس سے نجات پاچکے افراد سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنا پلازمہ سخت بیمار مریضوں کو دینے کے لئے سامنے آئیں اور لوگ اس اپیل پر لبیک کہہ کر سامنے آرہئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے اعلان شدہ نیا لاک ڈاؤن اگست کے پہلے ہفتے تک بڑھ سکتا ہئے کیونکہ 5 اگست کو جموں کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کی پہلی برسی ہئے اور اس موقعہ پر امن و قانون کی صورتحال بگڑ نے کا اندیشہ ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 22, 2020 06:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading