ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر میں 14 کوروناوائرس کے مریض صحت یاب،  1ہفتے بعد نئے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی 

جموں کشمیر میں منگل کو ایک بڑی راحت کی خبر لے کر آئی۔ کووڈ 19 کے 14 مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر روانہ کردئیے گئے۔ 13 مریض اکیلے سرینگر کے چسٹ ڈیزیز اسپتال سے گھر روانہ کردئیے گئے۔ اس موقعہ پر مریضوں کے ساتھ ساتھ اسپتال کا طبی اور نیم طبی عملہ کافی خوش دکھائی دیا۔

  • Share this:

جموں کشمیر: کووڈ19 کے بڑھتے معاملوں کے بیچ جموں کشمیر میں منگل کو ایک بڑی راحت کی خبر لے کر آئی۔ کووڈ 19 کے 14 مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر روانہ کردئیے گئے۔ 13 مریض اکیلے سرینگر کے چسٹ ڈیزیز اسپتال سے گھر روانہ کردئیے گئے۔ اس موقعہ پر مریضوں کے ساتھ ساتھ اسپتال کا طبی اور نیم طبی عملہ کافی خوش دکھائی دیا۔

انہوں نے گلدستے دے کر صحت یاب ہوئے افراد کو الوداع کیا۔ جموں کشمیر میں اب تک کل 30 مریض ک،رونا کو شکست دے کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔جن میں سے 21 کا تعلق کشمیر وادی سے ہئے جبکہ 9 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس دوران 4 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔

گزشتہ ایک ہفتے یعنی اپریل 6 سے اپریل 13 تک جموں و کشمیر میں 161  نئے کویڈ مثبت کیس درج کئے گئے۔ یعنی مریضوں میں  ساٹھ فیصد کا اضافہ صرف پچھلے ایک ہفتے کے دوران ہوا۔اپریل 6 کو جموں کشمیر میں کویڈ مریضوں کی کل تعداد 109 تھی جو  23 مریض روزانہ کی اوسط سے بڑھ کر 13 اپریل کو 270 تک پہنچ گئے۔

ان میں سے زیادہ مریض یعنی222 صرف کشمیر وادی سے تعلق رکھتے تھے۔ منگل یعنی اپریل 14 کو یہاں 8 نئے معاملے 228  سامنے آئے اور یہ تعداد 278 تک پہنچ گئی جن میں سے کشمیر سے اور 50 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ منگل کو صحت یاب ہوئے افراد کو الوداع کہنے کے موقعہ پر چسٹ ڈیزیز اسپتال سرینگر کے ایچ او ڈی چسٹ میڈیسن ، پروفیسر نوید نذیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صحت یاب ہوئے افراد کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کویڈ 19 صرف کچھ مریضوں میں خطرناک صورت اختیار کرتا ہے لہذا لوگوں کو احتیاط کے ساتھ ساتھ طبی عملہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے تاکہ کرونا  کو شکست دی جاسکے۔

First published: Apr 14, 2020 10:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading