ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

 جموں و کشمیر کے نامور ڈاکٹر کورونا پازیٹیو، تین اعلیٰ افسر پائے گئے نگیٹیو

معروف پلمونالجسٹ جو شروع سے ہی کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کرنےمیں پیش پیش رہے ہیں، کل دیر رات کووڈ-19 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ سی ڈی اسپتال سری نگر میں ان کے ساتھ کام کر رہے ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ معالج ٹھیک حالت میں ہیں اور تمام ضروری احتیاط برتی جارہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 02, 2020 07:40 PM IST
  • Share this:
 جموں و کشمیر کے نامور ڈاکٹر کورونا پازیٹیو، تین اعلیٰ افسر پائے گئے نگیٹیو
وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو کھانا سپلائی کرنے والی کینٹین کے لیے بیک اپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے ایک اہم سپہ سالار خود اس وائرس کے انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ ایک معروف پلمونالجسٹ جو شروع سے ہی کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کرنے میں پیش پیش رہے ہیں، کل دیر رات کووڈ-19 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ سی ڈی اسپتال سری نگر میں ان کے ساتھ کام کر رہے ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ معالج ٹھیک حالت میں ہیں اور تمام ضروری احتیاط برتی جارہی ہے۔


کشمیر وادی میں ابھی تک 9 ڈاکٹروں سمیت 20 سے زاید طبی اور نیم طبی عملہ سے وابستہ افراد کووڈ-19 انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ ان میں کئی صحتیاب بھی ہوئے ہیں ادھر دو دن قبل ایک آئی ایس افسر کے کورونا مثبت آنے کے بعد کئی اعلیٰ سرکاری افسر کوارنٹاین کئے گئے تھے، جن میں سے آج تین افسر منفی پائے گئے ہیں۔ منفی پائے گئے افسران کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کاڈر کے ہیں۔ دیگر کئی افسران کے ٹیسٹ نتیجے آنا ابھی باقی ہیں اور وہ گھروں میں کوارنٹائن کئے گئے ہیں۔ ان میں محکمہ صحت  کے کئی اعلیٰ افسر شامل ہیں۔


 کشمیر وادی میں ابھی تک 9 ڈاکٹروں سمیت 20 سے زاید طبی اور نیم طبی عملہ سے وابستہ افراد کووڈ-19 انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

کشمیر وادی میں ابھی تک 9 ڈاکٹروں سمیت 20 سے زاید طبی اور نیم طبی عملہ سے وابستہ افراد کووڈ-19 انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں۔


جموں وکشمیر میں کووڈ-19 کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں۔ آج ابھی تک ہوائی جہاز سے سے آئے 8 مزید افراد کو پازیٹیو پایا گیا، جن میں سے 6 کا تعلق سری نگر اور دو بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ پیر کو جموں وکشمیر میں 167 نئے معاملے سامنے آئے، جن میں ایک ڈاکٹر اور 7 حاملہ خواتین بھی شامل رہیں۔ اس کے علاؤہ تین مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ فوت ہوئے دو افراد کا تعلق کشمیر کے شوپیاں ضلع سے تھا اور دونوں موت کے بعد کویڈ مثبت پائے گئے۔

سرکاری طور پر کہا جارہا ہے کہ کووڈ-19 معاملوں میں اضافہ بیرونی ریاستوں سے گھر لوٹے افراد میں کئی کے مثبت پائے جانے کی وجہ سے ہورہا ہے، لیکن کچھ ماہرین حاملہ خواتین کے وائرس میں مبتلا ہونے کو لےکر پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ سرکار اب تمام حاملہ خواتین کا کووڈ-19 ٹیسٹ کرا رہی ہے اور پچھلے کچھ دن سے کئی ایسی خواتین کووڈ-19 پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ کچھ ماہرین اس سے یہ مطلب نکالتے ہیں کہ وائرس کافی آبادی میں پھیل چکا ہے۔

First published: Jun 02, 2020 02:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading