ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: کورونا وائرس کے خلاف میونسپل کمیٹیوں کا کلیدی رول، کچھ ملازمین اپنی جان کی پروا کئے بغیر کر رہے ہیں کام

ملازمین کووڈ سینٹروں میں صفائی کے ساتھ ساتھ متاثرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس سے انہیں حوصلہ ملتا ہے۔

  • Share this:
کشمیر: کورونا وائرس کے خلاف میونسپل کمیٹیوں کا کلیدی رول، کچھ ملازمین اپنی جان کی پروا کئے بغیر کر رہے ہیں کام
کشمیر: کورونا وائرس کے خلاف میونسپل کمیٹیوں کا کلیدی رول

کورونا وائرس کے پھیلاو کے خلاف جہاں میونسپل کمیٹیاں اپنا کلیدی رول ادا کر رہی ہیں۔ وہیں کچھ ملازمین نے کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر  اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ وہ کووڈ سینٹروں میں صفائی کے ساتھ ساتھ  متاثرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس سے انہیں حوصلہ ملتا ہے۔ وہیں، میونسپل کمیٹی ترال نے گزشتہ روز ایک روڈ شو کا اہتمام کیا جس کا افتتاح ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کیا۔


روڈ شو کے دوران لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے جانکاری فراہم کئی گئی۔ کمیٹی کے ممبران لاوڈ اسپیکروں اور پوسٹروں کے ذریعے لوگوں کو جانکاری فراہم کر رہے ہیں کہ کورونا کے ساتھ کیسے لڑنا ہے۔ اس موقع پر پورے قصبہ کے بازاروں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ادویات کا چھڑکاو بھی کیا گیا جس پرمقامی آبادی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ وادی کشمیر میں مہلک کورونا وائرس کے خلاف جہاں سرکاری محکمے اپنے انداز میں اپنا کام انجام دے رہے ہیں وہی میونسپل کمیٹیوں نے ان حالات کے دوران قابل ستائش  کام کیا ہے۔


جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں موجود میونسپل کمیٹی کے صفائی ملازمین قصبے میں صاف صفائی کے بعد قرنطینہ سینٹروں میں صفائی ستھرائی کا کام انجام  دینے کے ساتھ ساتھ صبح سویرے ادویات کا چھڑکاو کرتے ہیں۔ ان ملازموں نے نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ملازم دن رات محنت کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی ان ملازموں کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات درپیش آتے ہیں۔ وہیں، قصبہ اونتی پورہ اور کھریو پانپور میں بھی کمیٹی کے ملازم صبح و شام اپنا فرض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ نظیر احمد نامی  ایک ملازم نے نیوز18اردو کوبتایا کہ وہ یہ عہد کر کے گھر سے نکلتے ہیں کہ اس مہلک وباء  سے لوگوں  کو بچانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر ان کی جان بھی چلی جائے تو انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اسی طرح ایک اور ملازم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے آپ کو لوگوں کے بچاؤ کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ وہ گھر میں علیحدہ سوتے ہیں کیونکہ اپنے اہل خانہ کو وہ کسی بھی طرح متاثر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 24, 2020 07:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading