ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: وائرس کو لے کر جاوید میانداد نے کیا انکشاف، کہا- میں بھی ہوا تھا شکار

ایک ایسے وقت میں جب دنیا کے بیشتر شہروں میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 5 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کے انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں ،تب پاکستان کے سابق بلے باز جاوید میانداد نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: وائرس کو  لے کر جاوید میانداد نے کیا انکشاف، کہا- میں بھی ہوا تھا شکار
بڑی خبر: وائرس کو لے کر جاوید میانداد نے کیا انکشاف، کہا- میں بھی ہوا تھا شکار

نئی دہلی۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کے بیشتر شہروں میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 5 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کے انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں ،تب پاکستان کے سابق بلے باز جاوید میانداد (Javed Miandad) نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ اس تجربہ کار کھلاڑی نے دعوی کیا ہے کہ وہ خود 1992 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک عجیب و غریب وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ عمران خان کی سربراہی میں تب پاکستان کرکٹ ٹیم نے خطابی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔


پاکستان کی ورلڈ کپ کی جیت کے 18 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاوید میانداد نے کہا کہ جب میں اس فائنل کی ویڈیو کلپ دیکھتا ہوں تو مجھے یقین نہیں آتا کہ ہم نے یہ خطاب کیسے جیتا۔ جب ہم بیٹنگ کررہے تھے تو ابتدائی وکٹیں تیزی سے گر گئیں۔ میرا مقصد کریز پر جمے رہنا اور اپنا وکٹ نہ کھونا تھا۔


جاوید میانداد نے مزید کہا ، اگرچہ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انتہائی غیر آرام دہ پوزیشن میں تھا۔ میں وائرل انفیکشن میں مبتلا تھا ، جس کی وجہ سے میری بھاگ دوڑ متاثر ہورہی تھی۔ اگر آپ کو ٹھیک سے یاد ہے تو میں اننگز کے اختتام پر بھی اپنی شاٹ نہیں لگا پا رہا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔ مجھے ایک عجیب وائرس تھا ، جس کی وجہ سے مجھے بہت پسینہ آتا تھا۔ میں نے ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔ اننگز کے اختتام تک میری صورتحال کچھ ایسی تھی کہ میں صرف کھڑا ہی تھا ، شاٹ نہیں لگا پا رہا تھا۔ دوسرے سرے پر عمران خان تھے ، جنہوں نے پورے 50 اوورز بیٹنگ کی اور ایک قابل احترام اسکور تک پہنچایا۔

First published: Mar 27, 2020 11:34 AM IST