ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا وائرس: جموں اور سانبہ میں پرائمری اسکول 31 مارچ تک بند

جموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں دو متاثرین میں کورونا وائرس کے قوی علامات وامکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں اور سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو مارچ کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انتظامیہ نے جموں کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔

  • Share this:

جموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں دو متاثرین میں کورونا وائرس کے قوی علامات وامکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں اور سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو مارچ کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انتظامیہ نے جموں کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔ دریں اثنا ناظم تعلیم جموں انورادھا گپتا نے جموں اور سانبہ اضلاع میں تمام سرکاری و غیر سرکاری پرائمری اسکولوں میں 31 مارچ تک تدریسی عمل معطل رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ جموں اور سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری و غیر سرکاری پرائمری اسکولوں میں 31 مارچ تک تدریسی عمل معطل رہے گا تاہم اساتذہ ڈیوٹی پر حسب معمول حاضر ہوں گے۔حکم نامے میں بتایا گیا کہ اس دوران اگر پرائمری جماعتوں کے کوئی امتحانات ہوں گے تو انہیں ملتوی کیا جائے گا اور ان کے لئے اسکول انتطامیہ نئے تاریخوں کا اعلان کرے گی۔

جموں کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کینسل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں میں دو مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس آئے ہیں جن کے مطابق ان میں کورونا وائرس ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں متاثرین گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں علیحدہ وارڈس میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں متاثرین بغیر اجازت کے ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے تھے اب انہیں واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گھبرانے کے بجائے تعاون اور احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

First published: Mar 07, 2020 04:07 PM IST