ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ-19: روہنی  کورٹ کے جج کوروناوائرس پازیٹو، بیوی پہلے پائی گئی تھی متاثر

روہنی ضلع کورٹ (Rohini District Court) ضلعی جج (District Judge) کو کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر پایا گیا۔

  • Share this:
کووڈ-19: روہنی  کورٹ کے جج کوروناوائرس پازیٹو، بیوی پہلے پائی گئی تھی متاثر
علامتی تصویر

روہنی ضلع کورٹ (Rohini District Court) ضلعی جج (District Judge) کو کورونا وائرس (Coronavirus)  سے متاثر پایا گیا۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے یہ اطلاع دی۔ روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہاویر شرما نے بتایا کہ اتوار کے روز ڈسٹرکٹ جج آر پی پانڈے کی اہلیہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ہی سیلف آئیسولیشن میں ہیں اور گھر پر ہی ان کا علاج چل رہا ہے۔



شرما نے بتایا کہ سنیچر کے روز جج عدالت کے احاطے میں گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جج کے رابطے میں آنے والے چار ججوں نے بھی اپنی جانچ کرائی ہے جن میں سے دو کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے جبکہ دو کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔ شرما نے بتایا کہ ججوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ جج کے عدالتی ملازمین نے بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کروائی اور ان کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

First published: Jun 03, 2020 09:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading