ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس کی وجہ سے کمل ہاسن کا کنبہ الگ الگ رہنے پر مجبور

شروتی ہاسن نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ماں سریکا کے ساتھ ممبئی میں ہیں اور دونوں الگ الگ فلیٹوں میں رہ رہے ہیں۔ دوسری طرف ، کمل ہاسن اور ان کی چھوٹی بیٹی اکشرا اس وقت چنئی میں ہیں اور یہ دونوں بھی الگ الگ فلیٹوں میں ہیں۔

  • Share this:
کورونا وائرس کی وجہ سے کمل ہاسن کا کنبہ الگ الگ رہنے پر مجبور
کورونا وائرس کی وجہ سے کمل ہاسن کا کنبہ الگ الگ رہنے پر مجبور

کورونا وائرس کے اس دور میں حکومت سمیت ہر کوئی ان دنوں اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ جہاں اس وقت زیادہ تر لوگ اپنے کنبے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ، وہیں، جنوب کے سپر اسٹار کمل ہاسن کا پورا کنبہ اس وائرس کی وجہ سے بکھر گیا ہے۔ جی ہاں ، کمل ہاسن کی بیٹی اور اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ، ان کی بہن ، ان کی والدہ اور والد چاروں ہی الگ الگ رہ رہے ہیں۔


شروتی ہاسن نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ماں سریکا کے ساتھ ممبئی میں ہیں اور دونوں الگ الگ فلیٹوں میں رہ رہے ہیں۔ دوسری طرف ، کمل ہاسن اور ان کی چھوٹی بیٹی اکشرا اس وقت چنئی میں ہیں اور یہ دونوں بھی الگ الگ فلیٹوں میں ہیں۔ دراصل ،ان چاروں نے اس دوران بیرون ملک سفر کیا ہے اور اسی وجہ سے کمل ہاسن کا پورا کنبہ یہ احتیاط برت رہا ہے۔ شروتی 10 دن پہلے لندن سے واپس آئی تھیں اور تبھی سے انہوں نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔




ممبئی مرر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شروتی نے کہا ، 'میں ہمیشہ تنہا رہی ہوں ، لہذا اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اب گھر سے باہر جانے کا کوئی آپشن نہیں ہے اور مسلسل بڑھتے ہوئے خوف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے پچھلے کچھ دنوں سے اس سب کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ شکر ہے کہ جب تک میں لوٹی ہوں، تب تک سبھی شوٹنگ منسوخ ہو چکی تھی۔ میرے پورے خاندان نے اس وقت خود کو الگ کر لیا ہے۔ میں اور میری والدہ ممبئی میں ہیں ، لیکن الگ اپارٹمنٹ میں۔ وہیں، پاپا (کمل ہاسن) اور میری بہن اکشرا چنئی میں ہیں ، لیکن وہ بھی الگ الگ گھر میں ہیں۔ ہم سب نے اس دوران سفر کیا ہے لہذا ساتھ رہنے سے قرنطین کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میرے خیال میں لوگوں کو بھی ایسا ہی فیصلہ لینا چاہئے‘۔
First published: Mar 24, 2020 01:08 PM IST