ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کوروناوائرس مریضوں کی لاشوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک، غیرمہذب طریقے سے آخری رسوم ادا کرنےکا ویڈیو وائرل، دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

کرناٹک کے رائچورمیں سماجی وملی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے چلتے سوشیل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی افواہوں اور بعض علاقوں میں کورونا مریضوں کی نعشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس مریضوں کی لاشوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک، غیرمہذب طریقے سے آخری رسوم ادا کرنےکا ویڈیو وائرل، دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش
کرناٹک کے رائچورمیں سماجی وملی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے چلتے سوشیل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی افواہوں اور بعض علاقوں میں کورونا مریضوں کی نعشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

کرناٹک کے رائچورمیں سماجی وملی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے چلتے سوشیل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی افواہوں اور بعض علاقوں میں کورونا مریضوں کی نعشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ شہر کے ملی وسماجی کارکن ایڈووکیٹ عبدالحمید اور محمد ظفر نے کہا کہ پہلے سے عوام کووڈ۔19 کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور دوسری طرف کورونا وائرس سے متعلق افواہوں اور کورونا وائرس مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے لوگ خوف ودہشت میں مبتلا ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبھی مذاہب میں نہایت ہی احترام کے ساتھ تدفین اور آخری رسومات انجام دی جاتی ہیں۔ لیکن ملک کے بعض اضلاع میں مریضوں کی نعشوں کے ساتھ غیر مہذہب رویہ اپنا یا جارہا ہے جوکہ ایک مہذب معاشرے کیلئے افسوسناک واقعہ ہے۔



واضح رہے کہ حال ہی میں کرناٹک کے بلاری،یادگیر اور شیموگہ اضلاع میں آخری رسومات کے دوران کووڈ۔19مریضوں کی لاشوں کے ساتھ بدسلوکی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ بلاری میں کورونا وائرس سے فوت شدہ نعشوں کی آخری رسومات نہایت توہین آمیز طریقے سے انجام دی گئی تھیں۔ جس کے بعد غیر مہذب انداز سے آخری رسومات کا ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔

نعشوں کی بے حرمتی پر عوامی اعتراض کے بعدبلاری ضلع انتظامیہ نے مہلو ک افراد کے اہل خانہ سے معافی مانگی تھی اور وزیر اعلیٰ یدیورپا نے بھی لاشوں کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ملک کی جن ریاستوں میں کورونا بھیانک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ان میں کرناٹک بھی ہے۔ کرناٹک میں چھبیس ہزار آٹھ سو پندرہ مثبت معاملے درج ہوچکے ہیں ۔جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔کرناٹک میں مرنے والوں کی تعداد چار سو چودہ ہے۔یہ تعداد دھیرے دھیرے مگر متواتر بڑھتی جا رہی ہے۔ آج اسی معاملے پر کرناٹک سی ایم بی ایس ایڈی یورپا نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ۔اس میٹنگ میں نائب وزیر اعلی ڈاکٹر اشوت ناراین اور دیگر وزرا ء نے بھی شرکت کی ۔میٹنگ میں ریاست سے کورونا کو ختم کرنے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 09, 2020 11:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading