ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: ایک اور کورونا مریض کی موت، پانچ دنوں میں سات اموات

قبل ازیں وادی میں منگل کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس متاثرہ ایک 55 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 20, 2020 01:09 PM IST
  • Share this:
کشمیر: ایک اور کورونا مریض کی موت، پانچ دنوں میں سات اموات
کشمیر: ایک اور کورونا مریض کی موت، پانچ دنوں میں سات اموات

سری نگر۔ وادی کشمیر میں منگل کی رات دیر گئے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک40 سالہ خاتون کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں وادی میں منگل کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس متاثرہ ایک 55 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔


سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وادی میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران کورونا میں مبتلا سات مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں اکثر مختلف نوعیت کی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور سات میں سے پانچ کی عمر پانچ برس سے زیادہ تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر میں زیر علاج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے ویر بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ وائرس متاثرہ خاتون کی منگل کی رات دیر گئے موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون لبلبے کی سوزش کی بیماری میں مبتلا تھی اور گذشتہ ایک ماہ سے سکمز میں زیر علاج تھی۔ حال ہی میں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔




ذرائع نے بتایا کہ متوفی خاتون کی تدفین اپنے آبائی علاقہ ویر بجبہاڑہ میں کووڈ پروٹوکال کے تحت انجام دی گئی۔ نماز جنازہ میں کچھ قریبی رشتہ داروں اور ہیلتھ ورکروں نے شرکت کی۔ ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی اس 40 سالہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے جن میں سے 16 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ دو صوبہ جموں کے ہیں۔

وادی کشمیر میں اب تک وائرس سے ضلع سری نگر میں 5 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ بارہمولہ اور اننت ناگ میں چار چار افراد اور باںڈی پورہ، بڈگام اور کولگام میں ایک ایک فرد کی موت واقع ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 7 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ پیر کو کورونا میں مبتلا تین مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی۔
First published: May 20, 2020 01:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading