ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف پائی گئیں کورونا پازیٹو، پوسٹ شیئر کرکے بتائی یہ بات

ایک کے بعد ایک ستارے کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) بھی کورونا مثبت پائی گئیں۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف پائی گئیں کورونا پازیٹو، پوسٹ شیئر کرکے بتائی یہ بات
ایک کے بعد ایک ستارے کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) بھی کورونا مثبت پائی گئیں۔

نئی دہلی. کورونا وائرس (Coronavirus) نے بالی ووڈ اسٹارز پر تہلکہ مچا دیا۔ ایک کے بعد ایک ستارے کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف  (Katrina Kaif) بھی کورونا مثبت پائی گئیں۔ کورونا کی رپورٹ کے مثبت آنے کے بعد  کٹرینہ  کیف گھرکورنٹائن ہو گئی ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے سے اس  بارے میں بتایا ہے کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔


کٹرینہ نے انسٹاگرام پوست میں لکھا ان کی کووڈ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ان سبھی لوگوں سے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ان کے رابطے میں آئے ہیں۔کورونا رپورٹ پازیٹو آتے ہی کٹرینہ نے خود کو ہوم کورنٹائن کر لیا ہے۔ انہوں نے سبھی کے پیار اور سپورٹ کیلئے شکریہ کہا ہے۔ کٹرینہ سے پہلے حال ہی میں اکشے کمار، عامر خان، کارتک آرین، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ یہ سبھی کووڈ پازیٹو ہو چکے ہیں۔


Instagram @katrinakaif


بتادیں کہ کورونا وائرس کا اثر ابھی بھی ملک میں جاری ہے۔ گزشتہ سال سے ہی وائرس نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ کیا عام اور کیا خاص یہ وائرس کسی کو نہیں چھوڑ رہا ہے۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)





بالی ووڈ کے کئی اسٹارس نے پچھلے سال بھی کورونا سے جنگ لڑی وہیں ایک بار ہھر سے کووڈ کا قہر بالی ووڈ ستاروں پر پڑتا نظر آرہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات نے گزشتہ سال کے سبھی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 103558 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جو کہ اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے ۔ ہندوستان اب امریکہ کے بعد دوسرا ایسا ملک بن گیا ہے ، جہاں پر کورونا کے ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران 478 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ملک میں اس سے پہلے کورونا کے سب سے زیادہ معاملات 17 ستمبر کو آئے تھے ۔ اس وقت ایک دن میں کورونا کے 98795 معاملات درج کئے گئے تھے ۔

وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ لاکھ 93 ہزار 749 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی ، جن میں سے ایک لاکھ تین ہزار 558 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے جبکہ 478 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ وہیں اس دوران 52 ہزار 847 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 06, 2021 06:38 PM IST