کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ہوئے کورونا سے متاثر، ٹوئٹر پر دی جانکاری
ٹوئٹر پر کورونا سے متاثر ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ حالانکہ، میں ان لوگوں سے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کرتا ہوں جنہوں نے پچھلے ہفتے دہلی میں مجھ سے ملاقات کی تھی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 07, 2020 03:25 PM IST

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کی فائل فوٹو
نئی دہلی۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان (Arif Mohammad Khan) کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان کی کووڈ-19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس بات کی جانکاری گورنر عارف محمد خان نے خود اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ دی ہے۔ ٹوئٹر پر کورونا سے متاثر ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ حالانکہ، میں ان لوگوں سے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کرتا ہوں جنہوں نے پچھلے ہفتے دہلی میں مجھ سے ملاقات کی تھی۔
Hon'ble Governor Shri Arif Mohammed Khan said :"I have tested positive for Covid19.But, there is no cause for concern. However, I request all those who had contact with me in NewDelhi last week to test for Covid, or be under observation to be on the safe side":PRO,KeralaRajBhavan
— Kerala Governor (@KeralaGovernor) November 7, 2020
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر 50 ہزار کو عبور کرچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50،357 نئے کیسز کی رپورٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 84.62 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور مزید 53،920 افراد کی شفایابی کے ساتھ اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 78.20 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کوروناکے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر 5،16،632 رہ گئی جبکہ 577 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1،25،562 ہوگئی۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 53،920 مریض صحت مند ہوئے اور 577 مریضوں کی موت ہوگئی۔ فعال کیسزکی تعداد 4،141 سے گھٹ 5،16،632 رہ گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 50،357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد مجموعی 84.62 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔