ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یکم مارچ سے ویکسین لگوانے کیلئے کرنا ہوگا یہ کام

Coronavirus Vaccination: مودی سرکار کی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نیز کسی دوسری بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ یکم مارچ سے لگایا جائے گا ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یکم مارچ سے ویکسین لگوانے کیلئے کرنا ہوگا یہ کام
کورونا وائرس : 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یکم مارچ سے ویکسین لگوانے کیلئے کرنا ہوگا یہ کام

حکومت نے بدھ کو فیصلہ کیا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نیز کسی دوسری بیماری میں متبلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یکم مارچ سے کورونا وائرس کا ٹیکہ سرکاری مراکز پر مفت لگایا جائے گا ۔ وہیں پرائیویٹ کلینکوں اور سینٹروں پر انہیں اس کیلئے رقم ادا کرنی پڑے گی ۔ لیکن سنگین بیماری سے متاثر 45 سال کی عمر سے زیادہ کے لوگوں کو اس کیلئے دستخط شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی ، جس میں ان کی بیماری کی تفصیلات ہوں گی ۔ ذرائع نے بدھ کو اس بات کی جانکاری دی ۔


ذرائع نے بتایا کہ اگلے دو دنوں میں ایک فہرست جاری کی جائے گی ، جس میں بتایا جائے گا کہ کون کون سی بیماریاں سنگین کے زمرہ میں شامل ہوں گی ۔ لیکن اس میں دل کی پرانی بیماریاں ، پھیپھڑے ، کڈنی اور لیور ، اس کے علاوہ ڈائبٹیز ، کینسر اور سنگین استھما والے لوگ شامل ہوسکتے ہیں ۔


ذرائع نے بتایا کہ جو لوگ ان میں سے کسی ایک بھی زمرہ میں آئیں گے ، انہیں اپنی میڈیکل کنڈیشن کو لے کر فارم بھرنا ہوگا اور اس پر اپنے ڈاکٹر کے دستخط کرانے ہوں گے ۔ ویکسین سینٹر پر ٹیکہ لگوانے کے وقت یہ فارم انہیں لے کر جانا ہوگا ۔ بتادیں کہ نجی ویکسینیشن سینٹروں پر کورونا ویکسین شاٹ کی قیمت تین سو روپے تک ہوسکتی ہے ۔ وہیں مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ سرکری ویکسینیشن سینٹر پر یہ ٹیکے مفت میں لگائے جائیں گے ۔


مرکز نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ ٹیکہ کاری کیلئے لوگوں کو رجسٹریشن کرانے کیلئے کوون ایپ کا استعمال کرے گی اور اس کے تحت انہیں نزدیک کے ٹیکہ کاری مرکز کی جانکاری دی جائے گی ۔ فی الحال اس ایپ کو صرف صحت ملازمین اور فرنٹ لائن ورکرس ہی استعمال کرپا رہے ہیں ۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نیز کسی دوسری بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ یکم مارچ سے لگایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس زمرہ میں آنے والے لوگوں کو 10 ہزار سرکاری سینٹروں پر مفت ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ وزیر نے کہا کہ 20 ہزار پرائیویٹ کلینکوں یا سینٹروں پر ٹیکہ لگوانے والوں کو رقم ادا کرنی ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 25, 2021 07:27 AM IST