ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

MHA Guidelines:مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں کے لیے جاری کیے نئے احکامات،ریاستی حکومت کو دیئے گئے اختیارات

MHA Guidelines:کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ، وزارت داخلہ نے جاری کیے رہنمایا نہ خطوط، جو 30 اپریل تک نافذ رہیں گے

  • Share this:
MHA Guidelines:مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں کے لیے جاری کیے نئے احکامات،ریاستی حکومت کو دیئے گئے اختیارات
وزارت داخلہ نے کوویڈ 19 (Covid-19 Guidelines) کے حوالے سے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے کوویڈ 19 (Covid-19 Guidelines) کے حوالے سے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ جو 1 اپریل 2021 سے 30 اپریل تک نافذ کیے جائیں گے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستوں میں ٹیسٹ، ٹریک ،ٹریٹ، پروٹوکول اپنایا جائے گا۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق ، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں جہاں آر ٹی ۔پی سی آر ٹیسٹ کم تعداد میں ہورہے ہیں وہاں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور اسے 70 فیصد تک لانے کی کو شش کی جارہی ہے۔ شدید جانچ میں پائے جانے والے نئے مثبت واقعات کو جلد سے جلد اور بروقت علاج فراہم کرنے کے لئے الگ تھلگ کرنے کی ضرورت پر زوردیاگیاہے۔


مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مقامی انتظامیہ کو حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دیاہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق ، مسافر ٹرینوں ، ایئر لائنز ، میٹرو ریل خدمات ، اسکولوں ، اعلی ٰتعلیمی اداروں ، ہوٹلوں ، ریستوراں ، شاپنگ مالز ، ملٹی پلیکس ، تفریحی پارکس ، یوگا سینٹرز اور جم ، نمائشوں کے لئے کٹین منٹ زون کے باہر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔



45 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ملے گی ویکسین

ملک میں کورونا ویکسی نیشن (coronavirus vaccine) کو لیکر حکومت نے ایک بڑی فیصلہ کیاہے۔اب ایک اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگ کو coronavirus vaccine لینے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر (Prakash Javadekar) نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ بھرپور مقدار میں دستیاب ہے۔ کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہے۔ بتادیں کہ اب تک صرف 45 سے 60 سال کے درمیان سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کو ہی ویکسین دی جارہی تھی۔

ملک میں 16 جنوری سے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوا تھا۔ ایک اجلاس کے بعد دہلی میں جاوڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 23, 2021 06:55 PM IST