ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ میں پانچوے دن بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل، بڑی تعداد سڑکوں پر آئی نظر تو اٹھایا گیا یہ قدم

شہر کے کئی مقامات پر لگائے گئے چیک پوسٹوں پر پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کے اوقات کے بعد گاڑی سواروں کو روکا جارہا ہے اور ضروری کام کے سلسلہ میں گھروں سے جانے والے افراد جو پاس رکھتے ہیں کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 16, 2021 01:12 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ میں پانچوے دن بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل،  بڑی تعداد سڑکوں پر آئی نظر تو اٹھایا گیا یہ قدم
تلنگانہ میں پانچویں دن بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

تلنگانہ میں پانچویں دن بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اتوار ہونے کے سبب عام دنوں کے مقابلہ زیادہ تعداد میں لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔ سبزیوں،چکن،مٹن کی خریداری کیلئے گاہکوں کا ہجوم دیکھاگیا۔ کئی مقامات پرسماجی فاصلہ کے اصول نظر انداز کردیئے گئے۔ کئی مقامات پر لاک ڈاون میں نرمی کے وقت دس بجے دن کے بعد بھی لوگ خریداری کرتے ہوئے نظر آئے تاہم پولیس کی جانب سے مداخلت کرتے ہوئے ان کو واپس بھیجاگیا۔


پولیس نے کہاکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاون پر عمل کیاجارہا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی محدود رہیں اور انہتائی ضروری کام ہوتو ہی گھروں سے نکلیں تاکہ موذی مرض کورونا کے سلسلہ کو توڑا جاسکے۔ ۔پولیس نے کہا کہ صبح 6 بجے سے 10 بجے کے درمیان لاک ڈاون میں نرمی دی جارہی ہے۔ تاہم تقریبا9.30بجے دن تک بھی عوام کا ہجوم بازاروں میں دیکھاجارہا ہے۔


شہر کے کئی مقامات پر لگائے گئے چیک پوسٹوں پر پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کے اوقات کے بعد گاڑی سواروں کو روکا جارہا ہے اور ضروری کام کے سلسلہ میں گھروں سے جانے والے افراد جو پاس رکھتے ہیں کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹرس،نرس،مریض اور ایسے افراد جن کو لاک ڈاون سے استثنی حاصل ہے کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔پولیس نے نشاندہی کی کہ گذشتہ روز کے مقابلہ گھروں سے نکلنے والے افراد کی تعداد میں آج کمی درج کی گئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 16, 2021 01:12 PM IST