ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا سے بچوں میں گیم چینجر ثابت میڈ ان انڈیا Nasal Corona Vaccine ویکسین، WHO کی ٹاپ سائنسداں

یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ کورونا کی اگلی لہر بچوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسین نہیں دی جارہی ہے۔

  • Share this:
کورونا سے بچوں میں گیم چینجر ثابت میڈ ان انڈیا Nasal Corona Vaccine ویکسین، WHO کی ٹاپ سائنسداں
یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ کورونا کی اگلی لہر بچوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسین نہیں دی جارہی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں ان دنوں  کورونا ویکسین کی دوسری لہر ہر جگہ پھیل رہی ہے۔ ادھر تیسری لہر کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ کورونا کی اگلی لہر بچوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسین نہیں دی جارہی ہے۔ صرف یہی نہیں ہندوستان میں 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لئے کوئی ویکسین منظور نہیں کی گئی ہے۔ ادھر ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے چیف سائنسدان سومیاسوامی ناتھن نے کہا ہے کہ کورونا کی نیزل ویکسین  (Nasal Corona Vaccine) بچوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔ اس قسم کی ویکسین ناک کے ذریعے دی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ انجیکشن والی ویکسین سے کہیں زیادہ موثر ہے۔ اسے لینا بھی آسان ہے۔


سی این این نیوز18  سے بات  چہت کرتے ہوئے سومیا سوامیناتھن نے آگے کہا، ہندستان میں بنی (Nasal Corona Vaccine) بچوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکی ہے۔ اسے بچوں میں لگانا آسان ہوگا۔ ساتھ ہی یہ ریپس ریٹری ٹریک میں امیونٹی بڑھائے گی۔


بچوں پر خطرہ کم۔۔۔


مرکزی حکومت نے سنیچر کو کہا کہ بچے کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہیں لیکن یہ بھی کہا کہ فی الحال وائرس کا ثر بچوں پر کم ہو رہا ہے۔ دنیا اور ملک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو صرف 3-4 فیصدی بچوں کو اسپتال میں بھرتی کرانے کی نوبت آتی ہے۔

نیتی آیوگ (Health) کے رکن وی کے پال نے کہا، اگر بچے کووڈ سے متاثر ہوتے ہیں تو یا تو کوئی علامت نہیں ہوں گے یا کم سے کم علامت ہوں گے۔ انہیں عام طور پر اسپتال میں داخل میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے لیکن ہمیں 10-12  سال کے بچوں پر زیادہ دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: May 23, 2021 12:17 PM IST