உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوروناوائرس کی جانچ کرنے پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ بدسلوکی،7 لوگ گرفتار،کارروائی جاری

    اندور کے رانی پور ا میں جب محکمہ صحت کے ڈاکٹرس اور نرس کورونا وائرس کی جانچ کرنے پہنچے تو وہاں کےمقامی لوگوں نے ان کا استقبال کرنے کے بجائے ان پر پتھراؤ شروع کردیا۔ محکمہ صحت کے اسٹاف کو معمولی چوٹیں آئی اور سبھی لوگ وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے اس پورے معاملے کی ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے ۔

    • Share this:
    مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔ایم جی ایم میڈیکل کالج کی آج جاری ہوئی رپورٹ کے بعد مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 99 ہو گئی ہے وہیں اندور میں کورونا وائرس کے  مریضوں کی تعداد 77 پہنچ گئی ہے۔
    اندور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت اورانتظامیہ کے ذریعہ جہاں سخت قدم اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن کو اور سخت قدم کردیا گیا ہے وہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ لے مد نظر ستیوں اور محلوں میں جاکر جانچ بھی شروع کردی گئی ہے ۔ اندور کے رانی پور ا میں جب محکمہ صحت کے ڈاکٹرس اور نرس کورونا وائرس کی جانچ کرنے پہنچے تو وہاں کےمقامی لوگوں نے ان کا استقبال کرنے کے بجائے ان پر پتھراؤ شروع کردیا۔ محکمہ صحت کے اسٹاف کو معمولی چوٹیں آئی اور سبھی لوگ وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے لیکن اس پورے معاملے کی جہاں ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے ۔ وہیں اندور شہر قاضی ڈاکٹر عشرت علی نے پورے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے ڈاکٹرس اور نرسوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

    مدھیہ پردیش کے سابق سی ایم دگ وجے سنگھ نے اندور معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ دگ وجے سنگھ ن اپنے جاری ویڈیو میں کورونا وائرس کی روم تھام کے لئے جانچ کو ضرور قرار دیتے ہوئے تمام لوگوں سے گمراہیوں سے بچنے اور تعاون کی اپیل کی۔ سابق سی ایم کمل ناتھ نے بھی ٹویئٹ کرتے ہوئے اندور سانحہ پر افسوس کااظہار کیا اور محکمہ صحت کی ٹیم  کی ستائیش کی۔
    دوسری جانب بھوپال منترالیہ میں کورونا وائرس کو لیکر  سی ایم شیوراج سنگھ کی صدارت  میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں پورے صوبہ کے حالات کا جائزہ لیا گیا اور اندور میں تشدد کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی گئی ۔ سی ایم شیوراج سنگھ نے اپنے بیان میں ڈاکٹرس،نرس،پیر امیڈیکل اسٹاف سے بغیر کسی خوف کے مشکل کی اس گھڑی میں جہاں کام کرنے کی اپیل کی وہیں انہوں نے اندور تشدد کر نے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ سی ایم شیوراج سنگھ کی ہدایت پر اب تک سات لوگوں کی گرفتاری کی جا چکی ہے باقی لوگوں کی ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر سائبر کرائم کی ٹیم  کاروائی میں مصروف ہے ۔
    Published by:sana Naeem
    First published: