ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں مساجد کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی کوروناوائرس بیداری کو لیکر مہم

مہم کے تحت بھوپال مساجد کمیٹی سے شہر بھر میں کورونا بیداری کو لیکر گاڑیوں سے جہاں شہر قاضی کے بیان کو سنایا جا رہا ہے وہیں حکومت کے احکام پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی جا رہی ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں مساجد کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی کوروناوائرس بیداری کو لیکر مہم
مہم کے تحت بھوپال مساجد کمیٹی سے شہر بھر میں کورونا بیداری کو لیکر گاڑیوں سے جہاں شہر قاضی کے بیان کو سنایا جا رہا ہے وہیں حکومت کے احکام پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی جا رہی ہے ۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے جہاں حکومت کی سطح پر بیداری مہم چلائی جا رہی ہے وہیں بھوپال مساجدکمیٹی نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کورونا کو لیکر عوامی بیداری کرنے کے لئے بھوپال سے مہم شروع کی ہے۔ مہم کے تحت بھوپال مساجد کمیٹی سے شہر بھر میں کورونا بیداری کو لیکر گاڑیوں سے جہاں شہر قاضی کے بیان کو سنایا جا رہا ہے وہیں حکومت کے احکام پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی جا رہی ہے ۔ بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے آج مساجد کمیٹی سے گاڑیوں کے ساتھ والینٹر کو بھی روانہ کیا جو گاڑیوں کورونا کے تیئں عوامی بیداری کااعلان کرنے کے ساتھ عوام میں ماسک بھی مفت تقسیم کر رہے ہیں ۔

بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کا کہنا ہے کہ کورونا ایک وبائی بیماری ہے اور اس بیماری نے نہ صرف بھوپال ،مدھیہ پردیش بلکہ پورے عالم کو اپنے نشانہ پر لے لیا ہے ۔ وبائی بیماری سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام کو بیداری کیا جائے ۔عوامی بیداری کے لئے شہر بھر میں گاڑیاں روانہ کی گئیں ہیں ،یہ گاڑیاں شہر بھر میں گھوم گھوم کر کورونا کے تئیں عوامی بیداری پیدا کرینگی اور عوام میں مفت ماسک بھی تقسیم کرینگی ۔ ہمیں خود بھی بیدار رہنا ہے اور دوسروں کو بھی بیدار کرنا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ویکسین لگائی جا رہی ہے ،فاصلہ سے ملیں اور ماسک ضرور لگائیں ۔


مساجد کمیٹی کے مہتمم یاسر عرفات کہتے ہیں کہ سماج میں انقلاب لانے میں مساجد کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ مساجد کے تمام احکام کو مساجد کمیٹی سے جاری کیا جاتا ہے ،اس لئے شہر قاضی کی قیادت میں ایک پیغام تیار کیاگیا ہے ۔


ان گاڑیوں سے شہر بھر کورونا کے تئیں عوامی بیداری ،شہرقاضی کا پیغام ،حکومت کی ہدایت کی معلوم دینے کے ساتھ عوام میں ماسک بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ ایک ذمہ دار شہری کاجو کردار ہے وہ ہم لوگا ادا کررہے ہیں ۔ عوام بیداری ہونگے تو بہت جلد اس وبائی بیماری کا ختمہ ہوگا۔دعا ،دوا اور بیداری ہی اس وبائی بیماری کو کنٹرول کرنے کا ذریعہ ہے ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 09, 2021 12:48 PM IST