ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کووڈ ۔19: 3 سالہ بچی کو گھر چھوڑ کر اسپتال میں تھی یہ ماں، علاج کے دوران ہوئی موت

مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں اس وقت محکمہ صحت کے ملازمین ، ڈاکٹر اور پولیس والے اپنی جان پر کھیل رہے ہیں اور وہ کورونا مریضوں کے علاج اور قانون وانتظام کی صورت حال کو سنبھال رہے ہیں

  • Share this:
کووڈ ۔19: 3 سالہ بچی کو گھر چھوڑ کر اسپتال میں تھی یہ ماں، علاج کے دوران ہوئی موت
کووڈ ۔19: 3 سالہ بچی کو گھر چھوڑ کر اسپتال میں تھی یہ ماں، علاج کے دوران ہوئی موت

گوالیار۔ فارماسسٹ ڈاکٹر وندنا تیواری جو کورونا مریضوں (Covid Patient)  کے علاج کے لئے ڈیوٹی پر تھیں، کا مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے شیوپوری میڈیکل کالج میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر کا ڈیوٹی کے دوران برین ہیمریج ہوا تھا۔ علاج کے دوران گوالیار کے برلا اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ، انھیں 31 مارچ کی درمیانی شب برین ہیمرج ہوا تھا۔ اس کے بعد یکم اپریل کو انھیں بہتر علاج کے لئے گوالیار ریفر کردیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر وندنا پچھلے دو دن سے کوما میں تھیں۔ کورونا ڈیوٹی کے دوران وہ اپنے 3 سالہ بچے کو گھر پر چھوڑ کر میڈیکل کالج میں ہی رہ رہی تھیں۔


جان پر کھیل کر کر رہے ہیں ڈیوٹی


مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ  پورے ملک میں اس وقت محکمہ صحت کے ملازمین ، ڈاکٹر اور پولیس والے اپنی جان پر کھیل رہے ہیں اور وہ کورونا مریضوں کے علاج اور قانون وانتظام کی صورت حال کو سنبھال رہے ہیں۔ دیگر محکموں کے ملازمین بھی دن رات کام کر کے ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔


ڈیمو فوٹو

مدھیہ پردیش حکومت نے کورونا وبا میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین اور اہلکاروں کے مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔ شیوراج حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا آفت میں کام کرنے والے ملازمین اور افسروں کا بیمہ کرایا جائے گا۔ یہ بیمہ 50 لاکھ تک کا ہو گا۔
First published: Apr 07, 2020 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading